اوکسانا ووئی ووڈینا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ریحانہ رکھ لیا ہے اور ملائیشیا کے بادشاہ شاہ محمد پنجم سے شادی رچائی۔ ریحانہ کو ملکہ اور ملک کی خاتونِ اول ہونےکا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ملائیشیا کے 49 ؍سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق ’’مس ماسکو‘‘ سے روس میں یہ شادی ماسکو مینروایتی جوش وخروش سے کرلی ۔ 25 ؍سالہ ریحانہ ( سابقہ اوکسانا ووئی ووڈینا )کی شاہ محمد پنجم سے شادی ماسکو میں ہوئی ۔ اس سے قبل وہ باضابطہ طور اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ میڈیا تفاصیل میں میںیہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ماسکو کے ایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریبِ نکاح منعقد ہوئی جس میں مہمانوںحلال کھانا پیش کیا گیا ۔اس تقریب کی خاص یہ تھی کہ روایت سے ہٹ کر اس میں شراب نوشی کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دُلہن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔کولالمپور کے ایک اخبار کے مطابق سابق مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی تھی۔