Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے اثرات سائنسی مطالعات

Towseef
Last updated: March 18, 2024 1:32 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

حکیم محمد سعید شہید

روزہ اور رمضان اہلِ ایمان پر رب کی عنایات اور عظیم احسانات میں سے ایک ہے۔‘‘روزہ‘‘بنیادی طور پر بے شمار فوائد کا مجموعہ اور عظیم اجر و ثواب کا خزینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت بڑی عقیدت، پابندی اور نہایت احترام و اہتمام سے روزے رکھتی ہے۔ اگر غور کیا جائے تو اسلامی روزے کا اعلیٰ و ارفع مقصد پرہیز گاری اور تقویٰ ہے۔ ماہ ِرمضان کے 30 دنوں کے ہر ہر لمحے میں ہر ہر مسلمان اللہ تعالیٰ کو زیادہ سے زیادہ یاد کیا کرتا ہے، قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی ہے۔
روزے رکھے جاتے ہیں۔ اس ماہ مبارک میں نہ کوئی لغوبات منہ سے ادا کی جاتی ہے، نہ سنی جاتی ہے۔ آنکھوں، کانوں، ہاتھوں، پیروں یہاں تک کہ قوائے عقلیہ کو صرف پرہیزگاری کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جسم کی کثافت دور کر کے نظافت اور پاکیزگی اختیار کی جاتی ہے۔ اپنی سوچ کو پاک رکھا جاتا ہے۔ اپنی فکر کو آلودہ ہونے سے بچایا جاتا ہے۔
طبی پہلو : غذا کے بارے میں ایک طبی نکتہ یہ ہے کہ ہر غذا استعمال کے بعد نشاستوں میں تبدیل ہو کر بالآخر وہ شکر بن جاتی ہے۔ اس شکر (گلوکوز) سے فوری طور پر توانائی حاصل ہوتی ہے۔ ضرورت سے زائد نشاستے اور شکر چربی کی صورت میں عضلات میں اور گلائیکوجن کی صورت میں جگر میں ذخیرہ ہو جاتے ہیں۔ جب آدمی روزہ رکھتا ہے اور از سحر تا مغرب بھوکا پیاسا رہتا ہے تو نشاستے بدن میں کم ہو جاتے ہیں۔ اس صورت میں بدن از خود جگر سے گلائیکوجن لے کر توانائی کے لیے گلوکوز فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح چربیلی بافتوں سے ذخیرہ شدہ چربی لے کر توانائی کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔اس طرح اگر غور کیا جائے تو روزہ نظامِ ہضم میں نیز مرکزی عصبی نظام میں خوشگوار فعلیاتی سکون لاتا ہے اور استحالۂ غذا میں اعتدال پیدا کرتا ہے۔
روزے پر سائنسی مطالعات: یونی ورسٹی ہسپتال عمان (اردن) کے ڈاکٹر سلیمان کی رپورٹ کے مطابق اس میں 42 مرد اور 26 خواتین شامل تھیں۔ یہ سب کے سب صحت مند تھے۔ مردوں کی عمریں 15 سے 64 برس اور خواتین کی عمریں 16 سے 28 برس تھیں۔ ان کے وزن اور تمام اہم ٹیسٹ کر کے محفوظ کر لیے گئے۔ رمضان کے اختتام پر پھر ان کے وزن اور تمام اہم ٹیسٹ کیے گئے ۔ مردوں کے وزن میں 6 سے 7 کلو اور خواتین کے وزن میں 4 سے 5 کلو کمی ہوئی۔ ٹیسٹوں میں کوئی ایسی تبدیلی نظر نہیں آئی جو کسی خاص اہمیت کی حامل ہو۔
ایک اور مطالعہ میڈیکل سائنسز یونی ورسٹی تہران میں ہوا۔ اس مطالعے میں ڈاکٹر ایف عزیزی اور ان کے رفقا شریک تھے۔ انہوں نے رمضان شروع ہونے سے پہلے اور دسویں، بیسویں اور آخری رمضان کو وزن اور تمام اہم ٹیسٹ لیے۔ ان کے مطابق وزن اوسطاً 9 کلو کم ہوا۔ 17 گھنٹوں کے 29 روزوں میں تولیدی ہارمونوں، ہائپوتھیلمس، پٹیوٹری، تھائرائڈ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ان دو مطالعات سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ نظامِ جسمِ انسانی پر طبی لحاظ سے روزے کے کوئی مضر اثرات پیدا نہیں ہوتے، بلکہ وزن کی کمی اور چربی کے استحالے سے متعلق مفیدِ صحت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔
روزے میں غذائیت کی کمی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا، اس لیے کہ ماہ رمضان میں غذاؤں پر کوئی پابندی نہیں ہوتی۔ نہ کوئی خاص غذا مقرر ہے۔ ہاں، روحِ روزہ تقلیلِ غذا کی دعوت دیتی ہے۔ اس لیے کہ تقلیلِ غذا عبادت کے لیے انسان کو تیار کرتی ہے۔
رمضان میں رات کو تراویح کی نماز عضلات اور جوڑوں کے لیے ہلکی ورزش کا درجہ رکھتی ہے۔ اس میں 200 کیلوریاں صرف ہوتی ہیں۔ انسان کے لیے روزے خود پر قابو پانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ سگریٹ نوش اور وہ لوگ جو ہر وقت کچھ کھاتے رہتے ہیں ، اپنی عادت پر قابو پاسکتے ہیں۔ روزے سے اطمینان و سکون قلب ملتا ہے جو صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
ذیابیطس: جن مریضوں کا ذیابیطس معمولی درجے کا ہو، صحت اچھی ہو تو وہ معالج کی اجازت سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ معالج کے مشورے سے صرف ایک تہائی دوا افطار کے وقت کھائی جائے۔ روزہ رکھنے سے پہلے اور افطار کے بعد شوگر ٹیسٹ کرائی جائے۔ رمضان کے دوران بھی انہیں پرہیزی غذا کھانی چاہیے۔
ہائی بلڈپریشر: اگر مرض ہلکے درجے کا ہو اور مریض زیادہ وزن والا ہو تو اس کے لیے روزہ مفید ہو سکتا ہے۔ معالج کے مشورے سے پیشاب آور دوا کی مقدار کم کرائی جائے اور لمبے عرصے تک اثر کرنے والی بلڈپریشر کی دوا دن میں ایک مرتبہ سحری سے پہلے کھائی جائے۔ زیادہ بلڈپریشر اور قلب کے مریض روزہ قضا کر سکتے ہیں۔
اکثر لوگ ماہ رمضان میں افطار، عشا اور سحر میں دہی بڑے، پکوڑے، پھلکیاں، بریانی، قورمے، پراٹھے، پلاؤ، چٹنیاں، اَچار، جلیبیاں، کھجلے پھینیاں، کباب، شامی کباب ان کھانوں کے رسیا بن جاتے ہیں۔ طبی اعتبار سے اور روح روزہ کے لحاظ سے یہ غذائیں یقینا ًصحیح نہیں ہیں۔ روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?