برسٹل//جنوبی افریقی کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے عالمی کپ کرکٹ سے قبل فارم میں واپسی کا کریڈٹ روزوں کو دے دیا۔ہاشم آملہ کی گزشتہ کچھ عرصے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر بھی کافی سوچ بچار ہوئی تھی، دونوں وارم اپ میچز میں آملہ نے ففٹی پلس اسکور کئے ۔انھوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں روزے ہمیشہ ہی مجھے جسمانی اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتے ہیں، میں ہمیشہ ہی ان کا منتظر رہتا اور یہ سال کا بہترین مہینہ ہے ۔