Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

روزہ روحانی ترقی کا بہترین ذریعہ ! فضیلت

Mir Ajaz
Last updated: March 6, 2025 9:41 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

انجینئر تعظیم کشمیری

اﷲ تعالیٰ نے قران مجید میں سورةالبقرہ میں ارشاد فرمایا،یاَیُّہَا الَّذِینَ اٰمَنُوا کُتِبَ عَلَیکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِینَ مِن قَبلِکُم لَعَلَّکُم تَتَّقُونَ۔ ’’اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوٰی اختیار کرو۔‘‘ اس آیت میں اللہ نے مومنوں پر روزوں کو فرض کیا اور بتایا کہ یہ صرف تم پر ہی فرض نہیں بلکہ تم سے پہلے بھی لوگوں پر فرض تھے۔ جو آدمی ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہے اور راتوں میں قیام کرتا ہے ، اُس کے تمام صغائر معاف کردئیے جاتے ہیں، کبائر کی معافی کی امید رکھی جاسکتی ہے یا کبائر کا بوجھ ہلکا ہوسکتا ہے۔ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے بندےپر بے حد فضل فرما کر اس کو اپنے قرب کی راہیں عطا کیں تا کہ وہ گمراہی کے گرداب میں نہ پھنسا رہے۔ چونکہ انسان کا علم اور اس کی طاقت محدود ہے وہ نہیں جانتا کہ وہ کس راہ سے اللہ کا فضل ،اس کی رضا اور محبت حاصل کر سکتا ہے، اس لیے اللہ نے خود یہ ذمہ داری اٹھائی اور انسان کی راہنمائی کے لیے ہر پُر خطر اور ہدایت سے خالی دور میں اپنے انبیاء کو اس فریضہ کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا اور اُن انبیاء کے ذریعہ اپنا پیغام ہم تک پہنچایا۔ آخری کامل پیغام اللہ کے کامل نبی محمد مصطفیٰ ؐ کے ساتھ قرآن کریم کی صورت میں آیا۔ اللہ نے قرآن کریم میں جہاں اپنے قرب کے بے حد ذرائع بتائے وہاں ایک ذریعہ یہ بھی بتایا کہ اس کی خاطر بھوک اور پیاس کو برداشت کیا جائے۔غرض روزہ روحانی ترقی کا ایسا ذریعہ ہے جو تمام مذاہب میں مشترک طور پر نظر آتا ہے۔ روزہ کو عربی زبان میں صوم کہا جاتا ہے جس کی جمع صیام ہے۔ صوم کے لغوی معنی ہیں کسی کام سے رکنا۔ صَامَتِ الرِّيْحُ ہوا تھم گئی۔نیز کہتے ہیں صَامَتِ الشَّمْسُ اِذَا وَقَفَتْ فِي كَبْدِ السَّمَآءِ وَ اَمْسَكَتْ عَنِ الْمَيْسَرِ سَاعَةَ الزَّوَالِ سورج بوقت زوال چلنے سے بظاہر آسمان کے وسط میں رُک گیا۔ اس مقام کو جہاں سورج عارضی طور پر ٹھہرا ہوا نظر آتا ہے مَصَام کہتے ہیں۔ کھانے پینے اور بولنے سے رُکنے کے معنوں میں حضرت مریم ؑ کا یہ قول قرآن میں وارد ہوا ہے، اِنِّي نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْيَوْمَ اِنْسِيًّا (مریم:۲۷)۔ یعنی میں نے رحمان کی خوشنودی کی خاطر روزے کی منت مانی ہے کہ میں کسی انسان سے کوئی بات نہ کروں گی، یعنی چپ کا روزہ اور اصطلاحِ شریعت میں معین وقت کے لئے کھانا پینا اور ازدواجی تعلقات اور بیہودہ کلام سے پرہیز مراد ہے۔ماہ رمضان کا قرآن کریم سے ایک گہرا تعلق ہے اس تعلق کا ذکر ہمیں قرآن کریم کی اسی آیت سے ملتا ہے ،جس کا ذکر ہوچکا فرمایا: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ۔ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کے کئی معنی ہیں جن کی وجہ سے رمضان اور قرآن کا حسین تعلق اور بھی آشکار ہو جاتا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کے معنی کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’اوّل اس جگہ فی تعلیلیہ ہے اور آیت کے معنی یہ ہیں کہ رمضان کا مہینہ وہ ہے جس کے بارے میں قرآن کریم اُتارا گیا ہے یعنی رمضان کے روزوں کی اس قدر اہمیت ہے کہ ان کے بارے میں قرآن کریم میں خاص طور پر احکام نازل کئے گئے ہیں اور جس حکم کے بارے میں قرآنی وحی نازل ہو، اس کے متعلق ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ کتنا اہم اور ضروری ہوگا۔روزوں سے اس رنگ میں بھی روحانی ترقی ہوتی ہے کہ جب انسان اللہ کے لئے کھانا پینا ترک کرتا ہے تواس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ اللہ کے لئے اس کی راہ میں مرنے کو تیار ہے اور جب وہ اپنی بیوی سے مخصوص تعلقات قطع کرتا ہے تو اس بات پر آمادگی کا اظہار کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی نسل کو بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور جب وہ روزوں میں ان دونوں قسم کے نمونے پیش کرتا ہے تو وہ اللہ کی لقا کا مستحق ہوجاتا ہے اور اللہ سے تعلق قائم ہونے اور روحانیت کے مضبوط ہو جانے کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے گمراہی سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
(رابطہ۔9797995330)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
13جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق
تازہ ترین
سَمسَن، بڈگام میں موبائل نیٹ ورک غائب، طلباء شدید مشکلات سے دوچار
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں

Related

مضامین

بابا نگری وانگت ،روحانیت کا مرکز

July 10, 2025
مضامین

یادِ الٰہی۔روح کی اصل غذا زندگی روح اور قالب دو اجزاء کی اصل صورت ہے

July 10, 2025
مضامین

زبان ،قلوب و اذہان کی ترجمان نقطہ نظر

July 10, 2025
مضامین

قرآن ِمجید عظمت اور سرچشمۂ حیات‎ روشنی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?