یو این آئی
نئی دہلی// ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے رواں سال جولائی میں 19 لاکھ 94 ہزار اراکین کو شامل کیا ہے ۔ تمام نئے اراکین میں سے 8.77 لاکھ اراکین 18-25 سال کی عمر کے ہیں، جو کہ 59.41 فیصد ہیں۔ کل یہاں ای پی ایف اوکے روزگار کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ای پی ایف اونے جولائی 2024 میں ریکارڈ 4.41 لاکھ خواتین اراکین کو بھی شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایف او نے جولائی ۔2024 کے مہینے میں 19.94 لاکھ اراکین کو شامل کیا ہے ، جو اپریل 2018 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایف او نے جولائی 2024 میں 10.52 لاکھ نئے اراکین کو شامل کیا، جو جون 2024 کے مقابلے میں 2.66 فیصد اور جولائی 2023 کے مقابلے میں 2.43 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔ اسی مہینے میں تقریباً 14.65 لاکھ اراکین ای پی ایف اومیں دوبارہ شامل ہوئے ۔ یہ اعداد و شمار 15.25 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔جولائی 2024 میں تقریباً 3.05 لاکھ نئی خواتین اراکین ای پی ایف او میں شامل ہوئیں، جو کہ 10.94 فیصد کا اضافہ ہے ۔ مجموعی طور پر 4.41 لاکھ خواتین ار اکین کو شامل کیا گیا۔مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ اور گجرات کی ریاستوں نے جولائی 2024 میں اراکین کے کل اضافہ میں 59.27 فیصد کا حصہ ڈالا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، مہاراشٹر نے رہنمائی کی، جس نے کل نئے اراکین کا 20.21 فیصد حصہ ڈالا۔اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ، کمپیوٹر سروسز، کنسٹرکشن، انجینئرنگ، بینکنگ (غیر قومی) اور نجی شعبے کے الیکٹرانک میڈیا جیسے شعبوں میں ای پی ایف او کی رکنیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔