Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

روزگار کیلئے جتن کر رہی نوجوان نسل روئیداد

Towseef
Last updated: May 16, 2024 12:32 am
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

سوہیل علی۔پونچھ

اٹھارہ سالہ محمد سلمان نے اپنی تعلیم آٹھویں جماعت میں چھوڑ دی اور مزدوری کرنی شروع کردی ۔بقول ِ اُس کے اُن کے علاقے میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ بے روزگار ہیں اور مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اعلیٰ درجے کے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی جب نوجوانوں نوکری نہیں ملتی تو ایک عام سکول میں پڑھنے والے مجھ جیسے لڑکے کو کہاںنوکری مل جائیگی؟ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور مجھے گھر چلانے میں اپنے مزدور والدین کی مددبھی کرنی ہے۔ سلمان کا مزید کہنا ہے کہ روزگار ملک میں نہیں ہے اوراس لیے میں پڑھائی کی جگہ ڈرائیونگ سیکھ رہا ہوں تاکہ روزمرہ کی سخت مزدوری سے

نجات ملے اور گاڑیاں چلا کر دو وقت کی روٹی میسر کر سکوں۔انیس سالہ اعجاز شاہ بارہویں جماعت کے بعد پڑھائی چھوڑ کر مزدوری کرنے ممبئی چلا گیا۔اعجاز کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری کی اُمیدتو ہے نہیں،اس لئے پڑھائی کو خیرباد کہہ کر مزدوری کے لئے ممبئی جانا بہتر سمجھا ۔وہ کہتے ہیں کہ 20 سے 30سال کی عمرکے بیشترنوجوان بے روزگار ہیں۔ان کے مطابق ایسی پڑھائی جو ایک نوکری تک نہ دلوسکے، اسکو کرنے کے بجائے بروقت کام کاج کر کے گھر چلانا بہتر ہے۔انیس سالہ عامر احمد نے بھی گیارہویں جماعت میں پڑھائی چھوڑ دی اورپڑھائی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ نوکری کی کوئی امید نہیں ہے۔ایسے میں وقت ضائع کئے بغیر کچھ کام کاج کرنا بہتر ہے ۔

نہ جانے سلمان، اعجاز اورعامر کی طرح کتنے نوجوانوں نے اپنی تعلیم کو ایسے ہی خیر آباد کہہ کر دو وقت کی روٹی کیلئے جتن شروع کر دئے ہوں گے۔یقینی طور پر نوجوان نسل یعنی ہندوستان کا مستقبل، روزگارکی اُمید کھو رہے ہیں اور اپنی تعلیم کو خیر آباد کہہ کر دو وقت کی روٹی کیلئے جتن کرنے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح اوربے روزگاری کے اعدادوشمار نوجوانوں کو اپنی سوچ بدلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ملک میں بے روزگاروں کے اعدادوشمار واقعی خوفزدہ ہیں۔ سال 2023 اور 24 میں بے روزگاری کی بات کریں توفوربیس انڈیارپورٹ کے مطابق 2023 میں بے روزگاری کی شرح 8.003 فیصد تھی جو 2022 کے 7.33فیصد مقابلہ زیادہ تھی۔ جبکہ جنوری 2024 کا آغاز ایک خوش کن نوٹ کے ساتھ ہوا، جس میں بے روزگاری کی شرح میں 6.8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔جنوری 2024 میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ 16 مہینوں میں سب سے کم رہی یہ نوجوان نسل اور ہمارے ملک کے لیے بہت اچھی علامت تھی لیکن اچانک بے روزگاری کی شرح فروری 2024 میں بڑھ کر 8 فیصدہو گئی۔وہیں سنٹر فارمونئٹرنگ انڈین ایکونامک یعنی سی ایم ائی ای کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024میں بے روزگاری میں اضافہ واقعی خوفزدہ تھا۔وہیں دیہی بے روزگاری کی شرح جنوری میں 5.8 فیصد سے فروری میں تیزی سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہوگئی۔ جبکہ شہری بے روزگاری کی شرح 8.9 فیصد سے کم ہو کر 8.5 فیصد رہ گئی۔دریں اثناء شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں اس کا اثر زیادہ ہے ۔خصوصاً غریب خاندانوں میں اثرات کافی ہیں۔چونکہ ہمارے ملک میں 2024 تک بے روزگاری کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہےجس سےملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے، غربت بڑھ رہی ہے،جس کا براہ راست اثر ملک کی نوجوان نسل پرپڑ رہا ہے۔

جب ہم بے روزگاری کے مسئلے پر بات کرتے ہیں تو بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخربے روزگاری دن بدن کیوں بڑھ رہی ہے؟ وہ کون سے عوامل ہیں جو بے روزگاری کو بڑھا رہے ہیں؟ اہم اور بنیادی سوال یہ ہے کہ روزگار کی موجودہ صورتحال یااور اس میں ہورہی بڑھوتری ملک کی نوجوان نسل کو کتنامتاثر متاثر کر رہی ہے؟اس سلسلے میں 20 سال کے راشد احمدکہتے ہیں کہ’’ہمارے ملک میں بے روزگاری کا بڑا مسئلہ آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح ہے جو بہت زیادہ مسابقت پیدا کر رہی ہے۔ بقول ِ اس کے پہلے 10 اسامیوں پر 200 افراد ہوتے تھے لیکن اب 10 اسامیوں پر 1000 افراد ہونے کی وجہ سے مسابقت اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کسی شخص کوبہت زیادہ پڑھائی کے بعد نوکری نہ ملے اور مزدوری کرنے نکلےتو یہ یقینی طور پر علاقے کی نوجوان نسل کو متاثر کرے گا۔‘‘ایس کے سی میموریل ڈگری کالج پونچھ کی ایک طالبہ عاصمہ بدرکہتی ہیں کہ ’’آج ہمارے ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی دیگر شعبوں کے بجائے سرکاری نوکری چاہتی ہے، جس سے لوگوں کی اپنی صلاحیتیں کم ہو رہی ہیں۔وہیں بڑھتی ہوئی آبادی بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے سے چھوٹی ملازمت سے اعلیٰ سطح تک بہت زیادہ مسابقت پیدا ہو رہی ہے جو بہت سے طلباء کو تناؤ، ناامید اور مزید ذہنی مسائل کی طرف لے جاتی ہے۔ایک اور طلاب علم 19 سالہ علم محمد کیف بھٹی نے کہا کہ’’ہمارے ملک کی بے روزگاری کی صورتحال براہ راست ہمارے ملک کی نوجوان نسل کو متاثر کر رہی ہے چونکہ اعلیٰ مسابقت کے ساتھ کم روزگار ہے جو نوجوان نسل کو تنزلی اور تناؤ کی طرف لے جاتا ہے۔‘‘ایک طالب علم دھرو شرما کہتے ہیں کہ’’نوجوان نسل موجودہ حالالت سے پریشان ہے کیونکہ روز بروز بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ ان کا صرف تعلیم کے میدان میں ہی نہیںبلکہ ہنر کے میدان میں بھی سخت مقابلہ ہے۔بقول ِ اس کے ایسے حالات میں حکومت کو اپنی نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔جس میں اسکول کی سطح پر ہی طلباء کی مہارت پر کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ٹیکنالوجی کی سہولیات دیہی علاقوں سے زیادہ ہیں جو زیادہ مسابقت پیدا کرتی ہے۔

قارئین بے روزگاری سے اس وقت پڑھا لکھا اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ پریشان ہے۔جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف اسامیوں کو پر کرنے کیلئے منعقدہ حالیہ امتحانات کا اگر جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار رونگٹے کھڑے کرنے والے ہیں کیونکہ یہاں درجن بھر اسامیوں کیلئے ہزاروں اور چند سو اسامیوں کیلئے لاکھوں کی تعداد میں امیدوار امتحانات میں بیٹھتے ہیں۔ وہیں جے کے پی ایس آئی بھرتی میں ہوئی دھاندلی بھی پوشیدہ نہیں ہے۔امتحانات ہوئے اور منسوخ کر دیے گئے جیسے حالات بھی نوجوانوں نے دیکھے ہیں۔ایسے میں جمع پونجی ختم ہونے کے بعد نوجوان اس طرف سے خود کو صرف دو وقت کی روٹی میسر کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی طرف مائل کر رہے ہیں۔جہاں اسکولوں اور کالجوں سے طلباء تعلیم کو خیر آباد کہہ رہے ہیں،وہیں نوکریوں کیلئے ہورہے امتحانات سے بھی امیدوار کنارہ کشی کر رہے ہیں۔ کیونکہ اسامیوں کم اور امیدوار اس سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔یہ صرف نوجوانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لئے بھی بہت بڑی رکاوٹ ہے۔امید کی جانی چاہئے کہ اس بار کے لوک سبھا انتخاب میں سیاسی جماعتیں نوجوانوں کے اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرےگی اور آنے والی حکومت اس مسئلے کوحل کرنے میں ترجیح دےگی۔(چرخہ فیچرس)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

مضامین

ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ میں تاخیر کیوں؟ تاخیر ِنکاح بدکاری کا سبب بن جاتا ہےاور وبال والدین پر آتا ہے

July 24, 2025
مضامین

اُمید ِ پیہم صرف اللہ تعالیٰ سے! فہم و فراست

July 24, 2025
مضامین

اسلام کی خوبی اور بسم اللہ کی برکات فکر و فہم

July 24, 2025
مضامین

فجر کے بعد زندگی! عبادت، فطرت اور نظمِ حیات کا امتزاج

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?