سرینگر//دلی سے شائع ہونے والے روزنامہ ’ملاپ‘ کے ایڈیٹررشی صوری کوریاستی حکومت نے وزیراعلیٰ کے میڈیاکنسلٹنٹ کے طورمقررکیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے باضابطہ ایک حکم جاری کیا ہے۔سوری کی تقرری سہیل بخاری کے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔سوری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہیِ’’جموں کشمیرکی وزیراعلیٰ کے میڈیا کنسلٹنٹ کے طور تقرری ایک اعزاز ہے ،محبوبہ جی اور ان کے رفقاء کے ساتھ ریاست اورملک کی بھلائی اور بہبودی کیلئے کام کرنے کیلئے کوشاںہوں۔