یواین آئی
غزہ//یونیسف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد 18مارچ سے شروع ہونے والے تازہ حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ً100فلسطینی بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا)کے سربراہ فلپ لازارینی نے اس صورتِ حال کو خوفناک اور انسانیت پر داغ قرار دے دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچوں کا قتل بلاجواز ہے، فوری دوبارہ جنگ بندی کی جائے تاکہ بچوں کی زندگیوں کو تحفظ مل سکے۔