سرینگر//لبریشن فرنٹ ،فریڈم پارٹی، لبرےشن فرنٹ (ح)،تحریک مزاحمت اور سالویشن مومنٹ نے تحریک آزادی کے سرکردہ عسکری کمانڈراعجاز احمد ڈار کی29ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کمانڈر کیقربانی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ۔اس سلسلے میں لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال کی قیادت میںایک وفدمرحوم کی تعزیتی مجلس میں شریک ہوا۔ تقریب میں فرنٹ کے نائب صدر محمد یاسین بٹ، شیخ عبدالرشید، میر محمد زمان، بشیر احمد کشمیری،اشرف بن سلام،غلام محمد ڈار، معراج الدین، امتیاز احمد اور دوسرے لوگ بھی شریک ہوئے۔ فرنٹ قائدین مرحوم کے گھر جاکر انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ قائدین نے اس موقعہ پر اعجاز ڈار کے علیل والد کی عیادت بھی کی ۔فریڈم پارٹی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے رواں جدوجہد میں ایک کلیدی کردار ادا کیا اور ہر اول دستے کے طور کام کرتے رہے ۔ لبرےشن فرنٹ (ح)چیئرمےن جاوےد احمد مےر نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کا شمار کشمیر کے اولین شہدا میں ہوتا ہے۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے لئے قابل فخر فرزند تھے ۔ بلال صدیقی نے اُن کے والد غلام محمد ڈار کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن عزیز کے مایہ ناز اور بہادر بیٹے کی حثییت سے ایک خاص پہچان کے حامل ہیں ۔