سرینگر/ /لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی عظیم نفوس کی قربانیوں سے عبارت ہے۔فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیری عوام نے عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دی ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ان قربانیوں کی حفاظت کریں۔ محمد یاسین ملک فیاض احمد ڈار اور معراج الدین عثمان کی برسی پر ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔تعزیتی اجلاس میں پارٹی کے قائدین و اراکین نے بھی شرکت کی ۔انہوں نیکہا کہ فیاض احمد ڈار اور محمد عثمان نیجرات و شجاعت ،ایثار و قربانی اور آزادی کی راہ میں اپنی جان کی بازی لگاکرتاریخ کشمیر میںاپنا نام سنہری الفاظ میںرقم کردیا ۔اس موقع پر دیگرمقررین نے کہا کہ ایسی قربانیوں اور ان کے لہو سے مربوط تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے اور آج جب ہم انہیں یاد کررہے ہیں ،ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ان قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں جانے دیا جائے گا۔