سری نگر//وزارت داخلہ نے منگل کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس سال 5 دسمبر تک ملی ٹینسی سے متعلق 206 واقعات ہوئے ہیں جب کہ 2020 میں یہ تعداد 244 تھی۔
وزارتِ داخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر میں تخمینہ شدہ دراندازی 31 اکتوبر تک 28 مرتبہ درج ہوئی ہے جبکہ 2020 کے پورے سال میں یہ تعداد 51 تھی۔
وزارتِ داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ 2018 سے 2020 تک 30 سال سے کم عمر کے 2500 سے زائد افراد کو غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
اس مدت کے دوران سب سے زیادہ گرفتاریاں یوپی (931) میں ہوئی ہیں اور اس کے بعد جموں و کشمیر (366) ہیں۔