سرینگر//سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ری کنسلیشن( سی ڈی آر) سشہوبھا ، ائیر مارشل (ر) کپل کاک اور سابق ایڈیٹر و سینئر جرنلسٹ بھارت بھوشن پر مبنی ایک ٹیم نے گورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی۔یہ ٹیم جو سرینگر میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کر رہی ہے ،نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کو گورنر کے ساتھ بانٹے۔گورنر نے تمام متعلقین کے ساتھ پیہم بات چیت کی ضرورت کو اُجاگر کیا تاکہ ریاست میں جلد امن کی بحالی ممکن ہوسکے۔