جموں//رائے موڑ سے نگروٹہ بائی پاس تک بنائی جانے والی رنگ روڈ لوگوں کیلئے پریشانی کاسبب بنی ہوئی ہے ۔اس مسئلے کولے کرلوگوں کاغصہ ساتویں آسمان پرہے جن کی زمینوں سے گذرکرسرکار اس سڑک کوبنائے گی ۔اس مدعے کولے کرمیراں صاحب کے لوگوں نے سرکارکے خلاف مظاہرہ کیا۔اس دوران انہوں نے الزام لگایاکہ سرکار ان کو زمینوں کامعاوضہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر دے رہی ہے جو انہیں منظورنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاران کی زمینوں کو کوڑیوں کے دام خریدنے کی کوشش کر رہی ہے جس کو برداشت نہیںکیاجائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگرسرکارجمہوری حقوق کی خلاف ورزی سے بازنہیں آئے گی تورنگ روڈکی تعمیرہرگزنہیں ہونے دی جائے گی۔واضح رہ کہ 57 کلومیٹرلمبی یہ رنگ روڈ ضلع سانبہ اور جموں کے44 دیہات میں سے گذرے گی جس کی تعمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے کی جائے گی۔