مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں رنگلائی میں گذشتہ دس دنوں سے بجلی ٹرانسفارمر جل گیا ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے دس سے یہ ٹرانسفرمر جلا پڑا ہے لیکن ابھی تک محکمہ پی ڈی ڈی کا کوئی بھی ملازم موقعہ پر نہیں آیا اور نا ہی اس ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا گیا اور نا ہی اسے ٹھیک کیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ کو پہلے ہی مطلع کیا ہے لیکن محکمہ کی طرف سے کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔رنگلائی میں بجلی پر چلنے والے سارے کام ٹھپ ہوگئے ہیں اور لوگ دس دن سے گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی طلباء نے بتایا محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی سے ان کی پڑھائی بھی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے بجلی ٹرانسفرمر کو ٹھیک کرایا جائے ورنہ وہ سڑکوں پر اترنے میں مجبور ہو جائیں گے۔