سرینگر//رنگریٹ کی آبادی اور تاجروںنے وزیر تعلیم اور ایم ایل اے امیراکدل سید الطاف بخاری سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں باقی ماندہ ڈرینیج کو مکمل کرنے کیلئے اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی پر زوردیاجائے۔ رنگریٹ بازار کے ایک وفدنے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ ای را نے علاقہ میں ڈرینیج پروجیکٹ مکمل کیا لیکن چند میٹر پر مشتمل بازار کونظرانداز کیاہے۔ اس دوران سکھ طبقہ کے وفد نے کہاکہ سڑک کے دونوں طرف تارکول بچھایا لیکن گردوارہ سے مین رنگریٹ مارکیٹ تک تارکول نہیں بچھایاگیا۔ وفود نے الطاف بخاری اور ERAکی ڈرینیج مکمل کرنے کیلئے سراہنا کرتے ہوئے وزیر سے گذارش کی ہے کہ باقی ماندہ چھوڑے گئے حصہ کو ڈرینیج نظام سے جوڑنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ وفود نے کہاکہ گذشتہ برسERAنے صنعت نگر سے ہل ویو کالونی رنگریٹ تک ڈرینیج کی تعمیر کی تاہم ستم ظریفی کا مقام ہے کہ گردوارہ سے رنگریٹ مارکیٹ تک500میٹر کے ارد گرد بستیوں کی سہولیات کیلئے نکاسی آب کو دردست نہیں لیاگیا۔پروجیکٹ کو ایشن ڈیولپمنٹ کے فنڈ کے تحت شروع کیاگیا جس میں نشیبی بستیوں قیوم کالونی، مدینہ کالونی، بنک کالونی، استان پورہ، علمدار کالونی، وانہ بل گلزار پورہ ، رنگریٹ باغ، ہل ویو کالونی اور راولپورہ کے کچھ علاقوں کو پروجیکٹ کے دائرے میں لایاجائے۔