Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

رنگریٹ اور آرونی میں نوجوانوں کی ہلاکت افسوسناک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 17, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر//رنگریٹ اور آرونی میں شہریوں کی ہلاکت کی فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ، پیپلز پولٹیکل فرنٹ سرپرست اعلیٰ فضل الحق قریشی و صدر محمد مصدق عادل، تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی ، پیپلز فریڈم یگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان ، انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن، سالویشن مومنٹ ، لبریشن فرنٹ (آر) ، اسلامک پولٹیکل پارٹی سربراہ محمد یوسف نقاش ، ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی ،  ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیرمین محمد شفیع ریشی ، فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ، جمعیت اہلحدیث نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوثین کو قرارواقعی سزا دی جائے۔ شبیر احمد شاہ نے ریاستی عوام کو شہری ہلاکتوں کے خلاف سنیچروار کو ریاست گیر ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کے مقامی گماشوں کی ایماء پر قوم کے نوجوانوں کا خون بے دریغ بہایا جارہا ہے اور اس سلسلے میںعوامی سطح پر احتجاج بلند کیاجائے۔ انھوں نے معصوم جانوں کے اتلاف اور قریہ قریہ میں فوجی چھاپوں کے دوران اسباب خانہ اور املاک کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے عوام کے خلاف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔  فضل الحق قریشی اور محمد مصدق عادل نے تازہ شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی فورسز کو کشمیریوں کو مارنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے تحقیقاتی وعدے حسب روایت ماضی کی طرح عوامی غم و غصہ کو ٹھنڈا کرنے کا آزمودہ حربہ ہے اور آج تک شہریوں کی ہلاکتوں کے سلسلہ میں جو بھی تحقیقاتی کمیشن بٹھائے گئے، وہ کاغذوں کے ڈھیر تک ہی محدود رہے۔ بلال صدیقی نے کہا کہ بھارتی فورسز افسپا کی موجودگی اور حکومت کے آشیرواد سے قتل و غارت گری پر دلیر ہوگئے ہیں اور بنا کسی جواز کے ہر شہری کو گولی کا نشانہ بناکر اپنے خون کی پیا س بجھارہے ہیں ۔انھوں نے نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔  محمد رمضان خان نے بھارت اور اس کے ریاستی اتحادیوں کی جانب سے پورے کشمیر میں ظلم و بربریت،کریک ڈاونوں،این ، آئی ،اے کے چھاپوں کے ذریعے سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لا کر رہے گااور یہ قوم آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے بھی دیکھ لے گی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ بھارتی جبروبربریت سے خوفزدہ ہوکر حریت پسند کشمیری عوام اپنے لاکھوں شہدا کے مشن کی آبیاری کے فریضے سے دست بردار نہیں ہونگے۔ آغا حسن نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری عوام سے براہ راست جنگ پر اُتر آئی ہے، یہ صورتحال بھارت کی سیاسی اور اخلاقی شکست کا کھلا مظاہرہ ہے۔ آغاحسن نے کہاکہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی یقینی طور پر اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گی اور ہمارے لاکھوں شہداکاخون ضرور رنگ لائے گا۔ انہوںنے ڈاکٹر قاضی نثار کواُن برسی بر خراج عقیدت ادا کیا۔ سالویشن مومنٹ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اب کشمیر میں ہر دن ہلاکت،تشدد اور زیادتیاں ہر جگہ ہورہی ہیں،ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عبدلمجید کی قیادت میں وفد اشٹینگو بانڈی پورہ جاکر نصیر احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔ وجاہت بشیر قریشی نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے معصوم عوام کے خلاف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔انھوں نے کہا پی ڈی پی انتظامیہ نے ظلم و ستم ڈھانے میں سارے ریکاڑ مات کردئے ۔انھوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ ریاستی انتظامیہ نے اپنے دعووں کے برعکس فوج کو وسیع اختیارات دے کر وادی کو ایک مقتل گاہ میں تبدیل کیا ہے ۔انھوں نے پی ڈی پی کے ’گولی کے بدلے بولی‘ کے نعرے کو ایک دھوکہ اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں اس نعرے کی آڑ میں فورسز کو کھلی ڈھیل دے رکھی ہے ۔محمدیوسف نقاش نے آرونی میں رہائشی مکانات کو خاکستر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی نئی دلی جموں کشمیر کی زمینی صورت حال کو قبول کریں اتنا ہی بھارت کیلئے بہتر ہے۔فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانااب معمول بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ فوجی جنرل کی دھمکی کے بعد کشمیری نوجوانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا چسکافورسز کو لگ چکا ہے۔ محمد شفیع ریشی نے کہا کہ ہم آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے معصوموں کی طرف سے دی جار ہی عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگاںنہیں ہونے دیا جائے گا ۔جمعیت اہلحدیث نے کہاہے کہ ما ہ صیام و قیام کی پر نو ر سا عتو ں کے بیچ بھی لہو لہاں وادی میں آ تش و آ ہن کا سلسلہ جا ری ہے اور بلٹ و پیلٹ کی قہر مانیاں اپنے عرو ج کو چھو رہی ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ رو ز اپنے نوجوان عزیزوں کے جنا زے اٹھا تے ہو ئے ہمارے جگر چھلنی اور دل خو نبار ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

کشمیر

قاضی گنڈمیں ڈکیتی کی ناکام کوشش، مزاحمت کار ہلاک حملہ آورگرفتار،چاقو اور نقلی پستول بر آمد

July 18, 2025
کشمیر

ریاستی درجہ کی بحالی کا معاملہ ’سبھی فرقوں کیساتھ مساوی سلوک نہیں‘

July 18, 2025
کشمیر

انجینئررشیدپارلیمنٹ میں قراردادپیش کریں گے

July 18, 2025
کشمیر

درخشان اندرابی کاعیدگاہ دورہ مستقبل کے منصوبوں کیلئے زمینی صورتحال کاجائزہ لیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?