عوامی مشکلات کاجائزہ لیا
جموں//سابق وزیر اور کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے نئی بستی علاقے کادوروکرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کاجائزہ لیا۔ دورے کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے رمن بھلہ نے کہا کہ گذشتہ 8 مہینوں سے علاقہ میں نالے کی مرمت کاکام چل رہاہے لیکن ابھی تک اس کام کو مکمل نہیں کیاگیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے۔انھوں نے الزام لگایاکہ متعلقہ محکمہ اور مقامی ایم ایل اے کی طرف سے لوگوں کی پریشانی کاحل نکالنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیاہے۔