حسین محتشم
پونچھ//ماہِ رمضان کے دوران بازار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے محکمہ فوڈ سپلائی، محکمہ فوڈ، محکمہ میونسپل کونسل، آور ضلع پولیس پونچھ نے مشترکہ دور کر کے بازار میں اشیائے خرد و نوش، سبزیوں اور پھلوں کا معائنہ کیا اور نرخوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے سبزی فروشوں، گوشت و دودھ کے دکانداروں سمیت دیگر تاجروں کو ہدایت دی کہ وہ نرخوں میں ناجائز اضافہ نہ کریں اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ فوڈ سیفٹی کیاسسٹنٹ کمشنر پونچھ طارق محمود نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر انہوں نے اج مارکیٹ چیکنگ کی۔انہوں نے کہا بازار کی چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و اعتدال کا جایزہ لیا گیا۔ اس دوران چھ تاجروں کو خلاف ورزی کے چالان بھی کئے گئے جبکہ دیگر کو بھی انتباہ دیا گیا۔تحصیل سپلائی افیسر پونچھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر یہ دورہ کیا گیا اور اس دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جائز نرخوں پر معیاری اشیاء صارفین کو فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تاجروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور جو لوگ قوانین کی خلاف ورزہ کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔