Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

رمضان میں بانہال ، کھڑی اور پوگل پرستان میں بجلی کی ناقص سپلائی | لوگ سراپا احتجاج کہاسحری اور افطار کے وقت بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے مسائل پیدا

Towseef
Last updated: March 6, 2025 12:09 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال // ضلع رام بن کے چندرکوٹ میں بغلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ اور تحصیل کھڑی میں منی ہائیڈو پاؤر پروجیکٹ کی موجودگی کے باوجود ضلع رام بن کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی ابتر صورتحال اور غیر اعلانیہ کٹوتی کے معاملات کو لیکر ہزاروں صارفین بجلی میں محکمہ بجلی کے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی کے بند ہونے کو لیکر بانہال ، رامسو ، پوگل پرستان ، کھڑی مہو منگت اور گول کے علاقوں میں لوگوں نے کئی مقامات پر بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف اپنا احتجاج بھی درج کیا ہے ۔ضلع رام بن کی تحصیل بانہال ، کھڑی ، رامسو ، اُکڑال پوگل پرستان ، رام بن ، گول سنگلدان اور راج گڑھ کے درجنوں دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور من مرضی سے بجلی کو چھوڑنے اور بند کرنے کے معاملے نے ہزاروں صارفین بجلی کو پریشان کرکے رکھا ہوا ہے اور لوگوں کے بقول رمضان کا مہینہ شروع ہونے کے بعد بجلی کی بلاجواز کٹوتی اور آنکھ مچولی بڑھ گئی یے اور ایک ایک ہزار روپئے تک کی ماہانہ بلیں بطور بجلی فیس ادا کرنے کے باوجود غریب صارفین کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے ۔تحصیل کھڑی میں منی ہائیڈو پاؤر پروجیکٹ سے قریب چار کلوواٹ کی بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن پورے ضلع رام بن میں تحصیل کھڑی ۔ مہو منگت کے لوگوں کو بجلی کی ناقص سپلائی کی سب زیادہ مار جھیلنی پڑی رہی ہے۔ کھڑی اڑپنچلہ کے ترگام ، کملہ ، اہمہ ، مہو منگت ، باوا ، ہجوا ، لبلٹھا ، منجوس ، ہرنیہال کے علاقوں میں کی بار بار کی کٹوتی اور شیڈول سے بہت کم بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔کھڑی کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھڑی تحصیل میں میں کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بجلی رسیونگ سٹیشن مالک زمین کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے پچھلے چھ سال سے چالو نہیں کیا جاسکا ہے اور پچھلے دنوں ممبر اسمبلی کی مداخلت سے ایس ڈی این بانہال اور تحصیلدار کھڑی نے کچھ پیش رفت کی تھی لیکن اب دو مہینے بعد بھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے جس سے گرڈ کارپوریشن آف انڈیا تنازعہ کا شکار اس رسیونگ سٹیشن کو مکمل کرکے چالو کرسکے ۔ سب ڈویژن رامسو کی تحصیل اُکڑال پوگل پرستان کے صارفین بجلی اور سابقہ پنچایتی نمائندوں کا الزام ہیکہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی پوگل پرستان کے علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں سے چند گھنٹوں ہی بجلی چلائی جاتی ہے اور سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کا آنا جانا لوگوں کو مایوس کر جاتا ہے ۔ سابقہ سرپنچ اور پنچایتی کانفرنس کے ضلع صدر رامبن محمد اقبال کٹوچ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے چار دنوں میں بجلی کی ناقص سپلائیز نے لوگوں کے غم و غصّے کو بڑھایا ہوا ہے اور منگل کے روز پوگل اور اس کے ملحقہ دیہات کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف بس سٹینڈ پوگل میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی سپلائی منقطع ہونا ایک سازش ہے اور ہم سرکار اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان کے اس بابرکت مہینے کی فضیلت اور اس مہینے سے وابستہ لوگوں کے دینی فریضہ کو دیکھتے ہوئے بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کھڑی اور رامسو میں پڑنے والی درجن بھر موڑے اور دیہات ابھی تک بجلی سے جوڑے ہی نہیں گئے ہیں جس کی وجہ سے ورنال ، سمبڑ اور کھڑی کے کئی دیہات میں بجلی ایک خواب بنا ہوا ہے اور محکمہ بجلی ڈویژن بٹو ت کئی برسوں سے بجلی فراہم کرنے کیلئے چلائی جانے والی مختلف سکیموں اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورنال کی دو گوجر بستیاں ورنال ، پل باس کے علاؤہ سربگھنی پنچایت اے ، سمبڑھ لور اور داسا سمبڑ اپر، لامنسو ، کوٹ ، بجونی سمبڑ، لبھلٹھا اپر ، شگن ہالہ ، لٹسئیر ، بدرکوٹ ، کوٹ آرہ ، کنڈہ کھڑی کے واڑد نمبر ایک اور دو ، اوڑکہ ، بیلی سربگھنی ، حجام پورہ چکہ اور پنچایت سجمتنہ کے پچاس فیصدی علاقوں کو ابھی تک بجلی سے جوڑا ہی نہیں گیا ہے۔ بجلی کی اس تمام صورتحال پر بات کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجینئرپاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈویژن بٹوت سے کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ۔

علاقہ دچھن ایک ہفتے سے گھپ اندھیرے میں | بجلی سپلائی کی بحالی کا کام جاری لیکن لوگ سست روی پر نالاں

عاصف بٹ

کشتواڑ//ضلع صدر مقام سے محض60کلومیٹر دوری پر واقع علاقہ دچھن کی 15000آبادی گزشتہ سات روز سے گھپ اندھیرے میںہے۔ مقامی لوگوں نےبتایا کہ گزشتہ ہفتے علاقہ میں ہوئی برفباری کے سبب بجلی کے کھمبوں و ترسیلی لاینوں کو شدید نقصان پہنچاتھا جسکے ساتھ بھی بجلی چلی گئی تھی اور اب ایک ہفتہ ہونے کے بعد بھی علاقہ ہنوز اندھیرے میں ڈوبا ہواہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ مسلسل کام کررہاہے لیکن یہ کام سست روی سے انجام دیاجارہاہے جسکے سبب اس میںمزید وقت لگ رہاہے۔عبدالعزیز نامی شخص نے بتایا کہ اگرچہ دوروز قبل ڈنگڈورو تک بجلی سپلائی بحال کی گئی لیکن اسکے آگے تحصیل ہیڈکواٹر و دیگر علاقہ جات ہنوز گھپ اندھیرے میں ہیں اور ماہ صیام کے ان بابرکت ایام میں عوام کو صحری و افطاری کے وقت سخت مشکلات پیش ا ٓرہی ہیں۔ یاسر احمد نامی نوجوان نے بتایا کہ اتنا بڑا علاقہ ا یک ہفتہ سے گھپ اندھیرے میںہے اور کسی بھی سیاست دان یا انتظامیہ کے افسر کو اسکی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انکاکہناتھا کہ بچوں کے دسویں و بارہویں جماعت کے امتحان چل رہے ہیں جنھیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر کام جلد مکمل کرے تاکہ بچے امتحانات کے دوران اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔سجاد احمد نے نامی ایک اور نوجوان نے سرکار سے علاقےمیں جلد ازجلد بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ محکمہ کے جونیئر انجینئر نے بتایا کہ بحالی کا کام جاری ہے اور آج شام تک تحصیل صدرمقام سوندر تک بجلی پہنچائی جائےگی جسکے بعد ہی باقی گائوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوپائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

خطہ چناب

کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی

July 8, 2025
خطہ چناب

سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی

July 8, 2025
خطہ چناب

۔11برس قبل منہدم ہو ا ’اندھ سم پل‘ دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا، آمد ورفت متاثر ملحقہ علاقہ جات آبادی پریشانیوں سے دوچار ، ندی پیدل عبور کرنے پر مجبور

July 7, 2025
خطہ چناب

خطہ چناب میں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت سے راحت دلائی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور عام ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?