سرینگر // کشمیر ہاٹ میں جاری رمضان فیسٹیول میں ہفتہ وار لکی ڈرا میں 50 افراد نے انعامات حاصل کئے ہیں ۔ ہر ہفتے کو منعقد کئے جانے والا اگلا ڈرا 24 جون کو ہو گا اور لڑکوں کیلئے گرینڈ انعام موٹر سائیکل جبکہ لڑکیوں کیلئے سکوٹی ہو گا اس کے علاوہ دیگر کئی انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔ پچھلے لکی ڈرا میں 30 افراد نے مختلف انعامات حاصل کئے ان افراد میں محمد سعید ، وکرم لال ، مسیب، محمد شفیع ، سمیر ، منظور احمد ، راجیش لائیک ، وسیم احمد ، عنایت اللہ ، محمودہ ، اعجاز احمد ، محمد الطاف ، اقبال سلیم ، نسیمہ اختر ، گلشن احمد ، ہلال احمد ، شبیر احمد ، اویس قادر ، اقرا ، غلام محمد ، سجاد احمد ، خشبو جان ، ساہل منظور ، مہناز ، جاوید رحیم ، غیاث الدین ، اعجاز احمد ، سایمہ اور آسمہ شامل ہیں ۔ میلے میں کئی انعامات کو نمایش کیلئے رکھا گیا ہے اس رمضان لکی ڈرا کا اہتمام ریاستی کلچرل اکیڈمی نے محکمہ ثقافت کے اشتراک سے کیا ہے ۔