کپوارہ//فوج کا کہنا ہے کہ وہ رمضان سیز فائرکے پیش نظر وادی میں انتہائی صبر وتحمل سے کام کررہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پاکستانی کشمیر میں جنگجوؤں کے کئی گروپ سرحد کے اس پار دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شکتی وجے بریگیڈ ٹنگڈار کے بریگیڈئر پی کے مشرا نے اتوار کو دراندازی کی کوشش کے بارے میں میڈیا کو بتایا ’ہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور سیز فائر کے پیش نظر انتہائی صبر وتحمل سے کام لے رہے ہیں، ہم تو سیز فائر کا احترام کررہے ہیں، لیکن پاکستان ایسا نہیں کرتا، دراندازی کی یہ کوششیں گذشتہ چند دنوں (رمضان) کے دوران ہوئیں‘۔ پی کے مشرا نے کہا کہ ’ہماری اطلاعات کے مطابق سرحد کے دوسری طرف کئی لانچنگ پیڈس موجود ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق کئی ایک گروپ سرحد کے اس پار دراندازی کرنے کا انتظار کررہے ہیں۔ مستقبل قریب میں دراندازی کی مزید کوششیں ہوسکتی ہیں‘۔بریگیڈیئر مشرا نے کہا کہ ہفتہ کو مارے گئے پانچ جنگجو بھاری مسلح تھے۔ انہوں نے کہا ’جنگجوؤں کا یہ گروپ بھاری مسلح تھا۔ اُن کے پاس جدید ہتھیار تھے۔ ان کے پاس گرینیڈ لانچرس بھی تھے۔