Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

رمضان اورروح ِاعتکاف

Last updated: April 26, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

ناصر منصور
اعتکاف کا لُغوی معنیٰ بند رہنا ، ٹھہرنا ، کسی چیز کو لازم پکڑنا، کسی چیز پر متوجہ ہونا ہے اور شریعت میں اعتکاف کا معنٰی، مسجد میں ایک مخصوص انداز میں ٹھہرنا اور لازم ہونا ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کرنے والے شخص کے متعلق فرمایا کہ وہ گناہوں سے الگ تھلگ ہوجاتا ہے اور اس کو ان سب نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے جو اعتکاف کے سبب وہ نہيں کرسکتا ۔( مشکوٰۃ)

اعتکاف کی پاکیزگی کا عالم ہے کہ یہ ظاہری دنیا کی ٹھاٹ باٹ سے نکل کر مسجد میں معتکف ہوکر گویا اس کے اور اس کی دنیا کے مابین مسجد کی صورت میں ایک پردہ حائل ہوتا ہے، اس کے بعد اور ایک باطنی پردہ حائل ہوتا ہے جو بذات خود رمضان المبارک کا پاک مہینہ ہوتا ہے۔ گویا ظاہری و باطنی پردوں سے گزر کر ہی اعتکاف کی ریاضت سے گزرنا پڑتا ہے تب جاکر اگلے منزل تک پہنچناممکن ہوتا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ معتکف کا مقام اور اس کی فضيلت کیا چیز ہے۔ یہی سے وہ مقام شروع ہوتا ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے لفظ ولی کا لقب اپنے خاص بندوں پر ملقب کیا ہے۔

عبادات میں روزوں کی عبادت انتہائی بزرگی تک پہنچنے کا نام ہے، معتکف کے لئے اس سے مناسب اوقات کیا ہوسکتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے مہینہ کےآخری عشرہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو و کامران اور اللہ کے فیض سے فیضیاب ہوں۔ اعتکاف اللہ تعالیٰ اور بندے کے مابین اس بات کی پختہ عہد ہے کہ وہ باقی ساری عمر اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں صرف کریں ۔ یہ عام سوچ سے اوپر اٹھ کر ایک اللہ والی سوچ ہے۔ جس میں اللہ اور اللہ رسولؐ کی ذکر کے سوا ذہن میں کچھ بھی گردش نہيں کرتا ،یہ ایسا سوچ ہے جو ذکرِ کثير سے ہمہ وقت و ہمہ جہت لبریز رہتا ہے، یہ مخلوق کی قُربت سے الگ ہو کر اللہ تعالیٰ کے اقرب ہونا ہے۔ آدمی کا ہر طرف سے کٹ کر صرف اللہ تعالیٰ سےجُڑنے کا نام اعتکاف ہے۔ اعتکاف اگرچہ ماہ ِرمضان میں متعین عشرہ کی پرکٹس ہے لیکن یہ غیر متعين اعتکاف اور اگلے گیارہ مہینوں اور ساری عمر کے واسطے رمائنڑر کا کام کرتی ہے ۔رمضان المبارک میں اعتکاف کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مُوَکدّہ ہے ۔اعتکاف کی اہميت و فضيلت کیا ہے ،ایک سال کسِی سفر کی وجہ سے چھوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے سال بیس دن کا اعتکاف فرمایا ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضیلت اور اجر بہت زیادہ ہے اور اس کی قدر و منزلت بے حد و حساب ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس عشرہ میں عام دنوں سے زیادہ عبادت کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس عشرہ کی راتوں میں خود جاگتے ۔ اپنے اہل و عیال کو جگاتے اور عبادت کے لیے کمر بستہ ہوجاتے ۔ اس عشرے میں ایک رات ایسی بھی ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے ۔ اعتکاف کی روح یہ ہے کی آدمی دورانِ اعتکاف میں صرف اللہ تعالیٰ سے اپنا رابطہ جوڑے اور غیر اللہ سے رابطہ محدود کرلے۔

رابطہ۔9906736886 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?