بھدرواہ// ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقعہ پربھدرواہ میں سینکڑوں لوگوں نے قصبہ کی جامع مسجد و دیگر مساجد میں بھاری تعداد میں جمعہ نماز ادا کی۔قصبہ کی 15مساجد میں لوگوں کی کافی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی اور اللہ سے لوگوں کی بھلائی اور امن و سماجی رواداری کے لئے دعا کی۔پہلے جمعہ کے پیش نظر جامع مسجد میں کافی بھیڑ امڈ پڑی جسکی سے لوگوں نے سڑکوں پر نماز ادا کی،حالانکہ مسجد کمیٹی نے نمازیوں کے لئے معقول انتظامات کئے تھے۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز شیخ نے ماہ مبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مبارک گُذشتہ اتوار سے شروع ہوا اور 26یا 27جون ،جو کہ چاند نظر آنے پر منحصر ہے، کو عید کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اس مہینہ میں مسلمان روزہ رکھ کر اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں وقف کرتے ہیں،ایسا کرکے وہ نہ صرف کھانے و پینے میں کنٹرول کرتے ہیںبلکہ اپنی خواہشات پر بھی قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سے روح صاف و پاک ہوتی ہے اور طرز زندگی میںبدلائو آتا ہے۔ جس سے کسی شخض کی زندگی میں ڈسپلن کی بنیاد پڑتی ہے اور ایک تعمیری سوچ آتی ہے۔ انتظامیہ نے زائرین کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے نماز جمع کے لئے تکیہ چوک سے پسری بس اسٹینڈ پر آدھے گھنٹے کے لئے ٹریفک معطل رکھا تھا اسکے علاوہ انتظامیہ نے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے تھے۔ایس ایس پی ڈوڈہ نے ذاتی طور سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔