Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

رمضان المبارک سے استفادہ کیسے کریں؟

Towseef
Last updated: February 28, 2025 10:02 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

فکر و فہم

ڈاکٹر سیدآصف عمری

وہ مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہورہاہے جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا۔ اس مہینہ میں مسلمانوں پر روزے فرض ہے تاکہ متقی اور پرہیزگار بن کراللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرے۔ ماہ رمضان کا ہم کس طرح استقبال کریں اورکیسے اس سے استفادہ کریں۔یہ جاننا ہمارے لئے بہت ضروری ہے کیوں کہ کسی چیز کی اگر صحیح حقیقت معلوم نہ ہو تو اس میں دلچسپی نہیں رہتی،جن چیزوں کا صحیح علم اور اس کی حقیقت معلوم ہوجائے تو اس سے تعلق مضبوط ہوجاتا ہے اور محبت بڑھ جاتی ہے۔رمضان اور روزے کی بڑی حکمتیں،فائدے اور برکات ہیں۔ روزہ ہمارے باطن کو پاک کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔روزہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے شکر کا ایک وسیلہ ہے۔ روزے سے نفس کی شرارتوں اور شہوات پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزے حرام چیزوں سے بچنے کا بہترین راستہ ہے۔ اس سے ایمان ویقین بڑھتا ہے۔ روزہ رکھنے والا غریبوں فقیروں پر رحم کرتا ہے،وہ دوسروں کی بھوک کا خیال کرتا ہے۔روزہ رکھنے سے پہلے روزے کے فائدے جان لیں۔

روزہ اجتماعی طور پر سارے مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرتاہے۔ شعور ویقین سے روزہ رکھنے والا اللہ تعالیٰ کی مغفرت اوربخشش ملتی ہے۔ روزہ رکھنے سے فقیروں غریبوں کا احساس بڑھتا ہے۔جو روزہ میں مناسب غذا اورکم خوری کرتے ہیں تو اس سے دل دماغ اور معدے کی ساری خرابیاں اور بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ روزہ انسان کی جسمانی،نفسیاتی اور جذباتی بیماریوں کے لئے مؤثر علاج ہے۔ انسان روزے سے بہت ساری مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ روزہ سے مزاج میں نرمی اعتدال پسند آتی ہے۔ اس لئے بلاعذر روزہ چھوڑنا یا توڑنا گناہ کبیرہ ہے۔رمضان کا اہتمام اور استقبال کے سلسلہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کثرت عبادت میں مشغول ہوجاتے۔حضرت جبرئیل کو آپؐقرآن کریم سنایا کرتے ۔جب ماہ رمضان آتا تو آپؐ تیزی سے چلنے والی ہواؤں سے بھی زیادہ خیر کی سخاوت کرتے اور لوگوں میں سب سے بڑھ کر رمضان میںکثرت سے صدقہ خیرات احسان،تلاوت قرآن، نماز، ذکر اور اعتکاف فرماتے ۔(زادالمعاد) اس لئےماہ رمضان آنےپرہم یہ عزم مضبوط کرلیں کہ اس ماہ مبارک میں قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط کریں گے۔ اس کو نماز تراویح میں سننے کے علاوہ دوسرے اوقات میں پڑھنے اور سمجھنے کا اہتمام کریں گے ۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ ماہ رمضان کے روزے رکھا ،اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں(بخاری کتاب الصیام)

روزہ دلوں کی پاکیزگی ،طہارت اور تطہیر کا ذریعہ ہے۔روزہ کی روح اور اس کی اصل یہی ہے کہ بندہ مکمل طور پر اپنے رب کا فرمانبردار ہوجائے اوراپنے دل کو ہر قسم کی چھوٹی بڑی برائی اورگناہ سے پاک کرلے۔ اپنی تمام تر خواہشات کو حکم ِالٰہی کے تابع کرکے اپنی زندگی کو شریعت کے اصولوں اور اس کے تقاضوں کے مطابق گزارے اوراپنے تمام اعمال کو صرف اللہ کی رضامندی کے مطابق گزارتے ہوئے اپنی نیکیوں کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ سے طلب کرے اور اس کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کرے۔ روزہ رکھ کر دوسرے کی بھوک و پیاس کا خیال کرکے اپنے نفس کو دنیوی لذتوں،خواہشات، حرص ولالچ سے بچاکر قناعت پسندی، برائیوںکے خلاف لڑنے،نیکیوں پر مضبوطی کے ساتھ جمے رہنے، حق و صداقت پر صبر و استقامت سے ڈٹا رہے اور دنیوی آرزوؤں،تمناؤں سے دور ہوکر قربت الٰہی کی فکر کرے،یہ تمام خوبیاں محاسن اور اعمال صالحہ واخلاق کریمہ اسی وقت ہمیں حاصل ہوں گی جب ہم بسیار خوری کے بجائے کم خوری کے عادی بنیں گے کیوں کہ زیادہ کھانا شہوت کوبھڑکانے کا کام کرتاہے۔

رمضان کے روزے ہمیں ڈسپلن اور نظم وضبط کی ترتیب دیتے ہیں۔ چاند رات سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہم امن وسلامتی کی دعا کرتے اورمسجدوں کوعبادات سے معمور کرتے ہیں اور نماز تراویح کا اہتمام ہوتاہے،باجماعت نماز تراویح سنت سے ثابت ہے۔رمضان المبارک کی ہر گھڑی اور ہر وقت نیکیوں کو سمیٹنے اور اپنے دامن کو بھلائیوں ، خیر اوربرکتوں سے بھرنے کا ہے۔

سب سے پہلے اس ماہ کی منصوبہ بندی کی جائے، یقینا ًیہ کام کچھ مشکل ہے لیکن اگر ذہن ،دل ودماغ کو مضبوط کیا جائے اور اس میں استقلال و ثبات قدمی پیدا کی جائے تو ماہ رمضان سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے کیوں کہ روزے کا مقصد صرف بھوک پیاس چھوڑ دینا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کے حکم کی اطاعت ہے۔ اسی طرح ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہؐ فرمایا: کتنے ہی ایسے روزہ دار ہیں جن کو دن میں روزہ سے زیادہ بھوک و پیاس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اور رات میں صرف شب بیداری سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ روزہ سے روح اور جسم کی تربیت مقصود ہے۔ بھوک و پیاس برداشت کرنا تو ایک ذریعہ ہے ،اصل نہیں، 29یا 30دن میں روزہ داروں کی جسمانی، مادی، معنوی اورروحانی تربیت کا بہترین سنہرا موقع ہے۔ اسلئے تمام کاموں کی بروقت ادائیگی صحیح منصوبہ بندی پر منحصر ہے، ورنہ ہر سال کی طرح رمضان آئے گا اور ہم سے رخصت ہوجائے۔ رمضان کی بڑی نیکیاں دلوں کا خلوص،تعلق بالقرآن، تقویٰ کا حصول،خیر کے کاموں میں سبقت، قیام اللیل کی عادت، ذکر و اذکار دعائیں،تلاش شب قدر اور اعتکاف کا نظم، انفاق فی سبیل اللہ،ہمدردی ومساوات، امربالمعروف و نہی عن المنکر کا اہتمام، اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور شکرگزاری، اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں اور نیکیوں میں اخلاص فرمائیں۔ آمین

(رابطہ۔9885650216)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا
تازہ ترین
تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

فاضل شفیع کاافسانوی مجموعہ ’’گردِشبِ خیال‘‘ تبصرہ

July 11, 2025
کالممضامین

’’حسن تغزل‘‘ کا حسین شاعر سید خورشید کاظمی مختصر خاکہ

July 11, 2025
کالممضامین

! ’’ناول۔1984‘‘ ایک خوفناک مستقبل کی تصویر اجمالی جائزہ

July 11, 2025
کالممضامین

نوبل انعام۔ ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی؟ دنیائے عالم

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?