Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

رمزِمحبت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 24, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سیاہ شب کی خاموشیوں میں مانوس قدموں کی آہٹ پر ریان کی نظریں اس سراپے پرمنجمد ہوئیں۔
’’کبھی کبھی جلد بازی اور جذبات کی رو میں کیے گئے فیصلوں کا خمیازہ ہمیں تاحیات بھگتنا پڑتا ہے.!‘‘ریان نے ریم کے کمزور وجود کو دیکھتے ہو ئے سوچا۔وقت کے ساتھ زخم بھر تو جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ ناسور کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ہماری نادانیوں اور غلطیوں کا احساس انھیں مندمل ہونے نہیں دیتا اور یہ ناسور ہمیں موت کے اندھیروں میں دھکیل دیتے ہیں۔ریم کے چہر ے پر جھلملاتا عکس ، ہجر کی روداد ، لمبی راتوں کے کرب کا غماز تھا۔’’کیوں آئے ہو؟‘‘ ریم کی کربناک آواز خاموشی کا سینہ چاک کرگئی۔
’’طویل مسافت سے تھگ گیا ہوںلیکن مجھے زیست سے کوئی شکایت نہیں ہے‘‘
’’مجھے ہے۔۔۔۔۔۔‘‘ریم کرب سے چلائی۔
ریم اس کی عم زاد تھی۔۔۔۔۔۔ جوانی کی بیل ایک ہی آنگن میں پروان چڑھی تھی۔ریان کو ریم سے جنون کی حد تک محبت تھی۔دل کی ہر خوشی اور بے کلی اسی کے وجود سے وابستہ تھی۔لیکن افسوس جذبات کی شدید وابستگی کے باوجود ریان کو ریم کی ذات سے سوائے بے اعتنائی کے کچھ حاصل نہ ہوسکا۔درد کی کسک اتنی بڑھ گئی کہ وہ رات بھرکروٹیں بدلتارہتا۔دل، وجود اور خواب گاہ، سگریٹ تلے دھواں دھواں ہوجاتے ایسے میں وہ چھم سے اپنی پائل چھنکاتی، بنا اجازت خوابوں کی گلیوں سے ہوتی ہوئی ریان کی پلکوں پر جھولا جھولنے لگتی۔وہ اسے تھامنے کی کوشش کرتا۔۔۔دبوچ لیناچاہتا۔۔۔۔لیکن ایک آندھی اٹھتی۔۔۔ آنکھوں کا سمندر اور اس کی سرکش لہریں ریم کے وجود کو کہیں دور بہا لے جاتے۔’’ریم ۔۔۔! ‘‘ ریان بے خودی کے عالم میں چلاتا ، آنکھیں مسلنے لگتا وہاں بہتی موجوں کے علاوہ کچھ نہ ہوتا۔ اس کربِ نارسائی پر نڈھال وہ بری طرح ہانپنے لگتا۔
ریم اکثر بڑی معصومیت سے استفسارکرتی۔’’تمھیں مجھ سے محبت ہے؟ ‘‘
’’مجھے تم سے جنوں کی حد تک عشق ہے !!‘‘تب وہ قہقہ بلند کرتی ہوئی گویا ہوتی۔ 
’’کاش مجھے بھی ہوتی!!‘‘ریان بھنا جاتا۔ 
’’کیا واقعی ، تمھیں مجھ سے محبت نہیں؟‘‘
’’محبت۔۔۔۔۔؟یہ فلسفہ سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔۔۔تشریح کردیں ‘‘
’’محبت بہت ہی پاک اور مقدس جذبہ ہے ۔۔۔۔۔۔جو صرف خوش نصیب دامن کوترکیے مسکراہٹ بکھیرتا ہے!!
ریان اپنی آنکھوں کی نمی سگریٹ کے دھوئیں میں چھپاتے ہوئے استفسار کرتا۔’’سچ کہو۔۔۔۔۔۔تمہیں بھی مجھ سے محبت ہے ناں؟‘‘
’’نہیں ‘‘ وہ قدرے توقف سے گویا ہوتی۔
’’ضروری نہیں کہ محبت دو طرفہ ہو۔ محبت یک طرفہ بھی ہوسکتی ہے!!‘‘
’’تکبر کی چٹانوں سے ماتھا ٹکرانے کے بجائے اپنی ناکام محبت کا جنازہ اٹھائے تمہاری نظروں سے روپوش ہونا چاہتا ہوں‘‘
تب وہ غصے سے سرخ ہوجاتی۔’’پھر تو یہ ،محبت نہیں سودا ہوا۔۔۔۔۔۔محبت کے عوض محبت ،ورنہ راہ فرار !! یہ کیسی محبت ہوئی؟‘‘
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے 
  اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے۔۔۔۔وہ ہنستی ہوئی گنگناتی۔
ریان کئی سالوں بعدلوٹا تھا۔۔۔۔۔۔وفا کی پاسداری کرتی ہوئی ریم ،  وہیں کھڑی تھی ، جہاں سے ریان نے اپنے قدم پیچھے لیے تھے۔پتھر کے کسی مجسمے کی طرح !!لہجے میں بے پناہ نفرت لیے وہ دوبارہ چلائی۔
’’جو لوگ محبت کے محاذ پر ڈٹے رہتے ہیں۔۔۔وہی بہادر ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔بُزدل وہ ہوتے ہیں جو میدان چھوڑ جاتے۔۔۔۔۔۔ مجھے بزدلوں سے نفرت ہے۔‘‘یہ سن کر ریان دھیرے سے مسکراتا ہواگویا ہوا۔
’’ ضد اور اناکے محاذ پر کھڑے ہوکر محبت کی جنگ جیتی نہیں جاتی!!ویسے آج اس طُرفہ انتظار کا مفہوم سمجھ آیا‘‘ ریان کچھ توقف بعدآگے بڑھا اورریم کے بکھرے وجود کو تیزی سے بانہوں میں بھر لیا۔۔۔۔۔۔وہ تڑپ اٹھی۔خود کو آزاد کرنے کی کوشش کرتی رہی!! کئی ساعتیں اسی کشمکش میں گزر گئیں۔آخرحُسن تھک گیا۔ریم نے سرگوشی میں اپنی ہار کا اقرار کرتے ہوئے دل کے بند خانوں سے رمزمحبت کومعطر فضاؤں میں آزاد کیا۔
���
رابطہ؛ریاض،سعودی عرب،00966504509215
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?