ڈوڈہ//رفیق میموریل اکیڈمی نے اپنے چھٹے سالانہ دن کی تقریب کو نہایت جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا وانی پورہ گندنہ میں سالانہ تقریب کے موقع پر حاجی غلام رسول نٹنو بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ اْن کے ہمراہ دیگر مہمان ذی وقار لکچرر رحمت اللہ، ماسٹر خورشید ، مفتی غلام علی، نثار احمد بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد تنویر احمد بٹ نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں تمام مہمانان و دیگر شرکاء کو خوشآمدید کہا۔سالانہ تقریب کے موقع پر پہلی نشست میں سکول کے بچّوں کی جانب سے ،،اندھیرے سے روشنی کی جانب قدم،، کے موضوع پر تمدنی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس کو سکول کے ننھے بچّوں نے پیش کیا اس کے علاوہ سماج میں تعلیم کی اہمیت اور اخلاق کے موضوع پر بھی پیش کی گئی بچّوں نے مختلف موضوعات کو اپنے کردار کشی سے سامعین کے سامنے پیش کیا اور اْن سے داد تحسین حاصل کی بچّوں کی جانب سے پیش کردہ پروگرام کے لئے عنایت اللہ بٹ، ماسٹر خورشید احمد، شبیر احمد بٹ جج مقرر کئے گئے تھے۔بچوں میں شاہد نظیر، شیزان احمد اور اکشے کمار نے بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے رفیق میموریل اکیڈمی وانی پورہ گندنہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بچّوں کی جانب سے پیش کردہ پروگرام اور اْن کی تعلیمی میدان میں حوصلہ افزائی قابل ذکر ہے جس سے اِن بچوں کی کارکردگی مسلسل جاری رہے گی۔ امہوں نے بچوں سے کہا وہ صرف اپنی محنت سے اپنے سکول میں اپنی پہچان بنانے کا مقصد نہ رکھیں بلکہ اپنی پہچان کو ریاستی و قومی سطح پر قائم کرنے کے لئے جی توڑ محنت لگن کا مظاہرہ کریں ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول کے اساتذہ کو بہتر کارکردگی، محنت لگن، اور ذمہ داری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے اعزاز سے نوازا گیا جس میں رتن شرما کو وقت کے پابند رہنے ،غلام رسول لون کو محنت، لگن کا، جبکہ بشیر احمد بٹ کو بہترین کارکردگی دکھانے پر اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب کا اختتام پرنسپل تنویر احمد ملک کے خطبہ سے ہوا انہوں نے تمام شرکاء والدین و مہمانان کا شکریہ ادا کیا پروگرام کو پیش کرنے میں عبدالطیف بٹ نے اپنا تعاون دیا جبکہ نظامت کے فرائض تنویر احمد بٹ، آفرین تبسم، روضیا بانو و طلباء نے انجام دئیے اور آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔