سوپور//رفیع آباد میں منشیات مخالف مہم کے تحت پولیس نے 2 اسمگلروں کو نشہ آئور ادویات سمیت گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ ائو ڈنگی وچہ پرویز احمد کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے مرازی گنڈ ، درسو کراسنگ کے نزدیک موٹر سائیکل پر آرہے 2 نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس ٹیم نے دونوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ۔جب دونوں نوجوانوں کی تلاشی لی گئی تو ان کی تحویل سے نشہ آئور ادویات 17 پتے ، 408 کیپسول اور نشہ آئور ادویات کی 10 بوتلیں بر آمد کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اسمگلروں جہانگیر احمد تانترے ولد فیاض احمد ساکنہ بحرام پورہ اور جمشید احمد ملک ولد غلام محمد ساکنہ اچھہ بل سوپور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کی پاداش میں ایف آئی آر 24/2017 زیر دفعہ 8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔