عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے کل رفیع آباد حلقہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کے کام کا اِفتتاح کیا۔ ان علاقوں میں الصفا کالونی بی و سی، روہامہ سری پورہ، برانڈوب کمر، ھنموہ اور تجرشریف ۔زینہ پورہ روڈ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ بہتر سڑکیں نہ صرف آمد و رفت کو آسان بنائیں گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دیں گی۔وزیر نے یقین دہانی کی کہ ان علاقوں میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے مقامی کمیونٹی کو مثبت فوائد حاصل ہوں گے جس سے ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات بہتر ہوں گی اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبے حکومت کی جانب سے عوام کی زِندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور دیرپا ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہے اور ان کی ضروریات و مسائل کو حل کرنے کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔