سرینگر//رفیع آباد ادبی مرکز کی جنرل کونسل کی ایک میٹنگ کشمیر وومنز کالج سوپور میںمرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مختلف تنظیمی امور زیر بحث آئے۔میٹنگ میں تنظیم کا آئین منظور کیا گیااور اس بات پر زور دیا گیا کہ جو ممبران مرکز کی تین نشتوں میں غیر حاضر رہیں گے ان کے خلاف آئینی کارروائی کی جائے گی۔میٹنگ میں مرکز کے میگزین’ تعبیر‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام ممبران پر زور دیا گیا کہ اپنی دو یا تین تخلیقات میڈیا سیکریٹری کو ارسال کریں۔میٹنگ میں ممبران کی متفقہ رائے سے اطہر فاروق کو جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔میٹنگ میں عید کے بعد ایک بالمشافہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جن ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی ان میںڈاکٹر رفیق مسعودی،شبنم گلزار،جی ایم توحیدی، شبیر احمد شبیر، فاروق رفیع آبادی، پرویز امین، خوشبو خورشید، لڈری گلہ میر، اطہر فاروق شامل ہیں۔میٹنگ کے اختتام پر ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔