رعناواری ہسپتال کا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//نوکری سے سبکدوش ہوئے ایک ملازم کے پنشن کیس کو نپٹانے کیلئے رشوت طلب کرنے پر ویجی لنس نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کے سینئر اسسٹنٹ کو دھر لیا ۔جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کے سابق چیف ٹیکنولوجسٹ سید الطاف حسین بخاری جو حال ہی میں نوکری سے سبکدوش ہوئے ،کے پنشن کیس کو نپٹانے کیلئے رعناواری ہسپتال میں تعینات ایک سینئر اسسٹنٹ رشوت طلب کررہا تھا ۔چنانچہ سید الطاف نے ویجی لنس آر گنائزیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد کارروائی شروع ہوئی ،ویجی لنس نے جال بچھایا اور عاشق حسین کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ۔جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *