عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کی دیوار گرنے سے7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اطلاعات کے مطابق رعناواری سرینگر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہسپتال کی دیوار منہدم ہوئی جس کی زد میں آکر وہاں پارک کی ہوئیں 7 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے احاطے میں ایک زور دار آواز سنائی دی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ دیوار گرنے سے ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی لاپروائی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم غنیمت یہ رہی کہ اس حادثے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔واضح رہے کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
رعناواری ہسپتال میں دیوار منہدم ، 7 گاڑیوں کونقصان
