عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کولگام کے خوبصورت علاقے اہربل میں بدھ کی دوپہررعناواری کے شہری عادل بشیرکی لاش برآمد ہوئی۔حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مقامی لوگوں نے ایک لاش کو پانی پر تیرتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوںنے کہاکہ لاش کی شناختعادل بشیر ولد بشیر احمد ساکن نائد پورہ رعناواری سرینگر کے طور پر کی گئی ہے جو 30ستمبر سے لاپتہ تھا۔دریں اثنا لواحقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور حکام سے واقع کی وجوہات جاننے کی درخواست کی۔