سرینگر// رعناواری میںسُر ٹینگ کے نزدیک کل اُس وقت سڑک کا ایک حادثہ پیش آیا جب ایک آلٹو گاڑی جس کو ایک خاتون چلارہی تھی، خاتون کے قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں آلٹو گاڑی نے ایک سیکوٹی کو زور دار ٹکر ماردی جو قریب تین فٹ دور ہوکر ایک لوڈ کیریر سے جاٹکرائی،اس بیچ راہ چلتی خاتون حادثے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ (سی این آئی )