ملتان /پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ رضوان نے اب صرف 64اننگز میں 107 آؤٹ کرلیے ہیں جس نے انہیں پاکستان کے ٹاپ وکٹ کیپنگ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228آؤٹ کیے تھے۔