جموں//طلباء تنظیم اے آئی ایس ایف کے رضاکاررنبیربندرال نے فیس بُک پر میسج پڑھنے کے بعد ایس ایم جی ایس ہسپتال شالیمارجموں میں ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر ایک حاملہ خاتون منیرابانو زوجہ محمدشفیع ساکن گلاب گڑھ جسے A+ گروپ کے خون کی ضرورت تھی کو خون کاعطیہ دیا۔ بتایاجاتاہے کہ A+ گرو پ کاخون بہت کم لوگوں کاہوتاہے اوراس گروپ کاخون ہسپتال کے بلڈبنک میں موجودتھاجس کی وجہ سے مریضہ کے تیمارداروں کوسخت مشکلات کاسامناپڑرہاہے۔ اے آئی ایس ایف رضاکاروں کی ٹیم نے بروقت ہسپتال پہنچ کر مریضہ کوخون کاعطیہ دے کر اس کی جان بچائی۔اس دوران ٹیم کے رضاکاروں نے اپنااپنا بلڈگروپ چیک کروایا جس دوران راہل منہاس کابلڈگروپ میچ ہوا جس کے بعد اس کاخون ضرورتمندخاتون کودیاگیا۔اے آئی ایس ایف نے راہل منہاس کا خون کاعطیہ دیا۔ سوشل میڈیاپرہرجگہ پرخون کی ضرورت کی اطلاع پھیلانے میں زاہدملک نے اہم رول اداکیا۔اے آئی ایس ایف نے ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں وہ خون کی ضرورت کیلئے ان نمبرات 9796083656, 9419562374,پررابطہ کرسکتے ہیں۔