حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے مشہور و معروف ادارہ رضاء العلوم اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول میں ہر سال کی طرح امسال بھی تین روزہ سالانہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں کافی تعداد میں بچوں کے والدین نے اور مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی شروعات علمائے کرام کیوعظ و نصیحت اور دعا سے ہوئی پہلے دن پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مفتی مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ میں دیگر علماء کرام شہر کے معززین اور کافی تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ دوسرے دن ایم ایل اے حویلی اعجاز احمد جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تیسرے اور اختتامی روز بریگیڈ کمانڈر 93 انفینٹری برگیڈ پونچھ بریگیڈیئر موہت مہاجن نے شرکت کی ۔مفتی فاروق حسین مصباحی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکول انتظامیہ ایسے پروگرام منعقد کر کے بچوں کے اندر کا جو ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اس کو سامنے لانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اور ان کے ساتھ ائے ہوئے دیگر علماء کرام نے ڈاکٹر شوکت بخاری کو دلی مبارکباد پیش کی۔ایم ایل اے حویلی اعجاز احمد جان نے اپنے پیغام میں بچوں سے اور بچوں کے والدین سے مخاطب ہو کر کہاکہ ان کو خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اس ادارے میں آ پہنچا ہوں جہاں کے بچوں نے دسویں اوربارویں میں سٹیٹ لیول پر پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور سکول انتظامیہ کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے انتظامیہ کی محنت کی بدولت یہ ادارہ دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے اساتذہ کرام کو اور خاص کر کے یس انڈیا فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت بخاری کو مبارکباد پیش کی ۔بریگیڈیئر مدت مہاجن نے کہا کہ’’ مجھے اس سکول کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں اسی ادارے سے بہت سارے ڈاکٹر انجینئرکے اے ایس آفیسران اور آئی پی ایس آفسران نکلیں گے۔اس دوران ڈاکٹر سرفراز میر، ڈاکٹر شمیم بانڈے نے اپنے بھی اپنے پیغامات میں کہا کہ بچوں کے لئے لازمی ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھیں ان کا ادب و احترام کریں ۔دراصل رضاء العلوم اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول پونچھ کے اندر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی دی جاتی ہے۔