عظمیٰ نیوز سروس
جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کو جموں کے سدھرا میں اینٹی کورپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اِس نئی شروعات سے حکومت رشوت سے پاک جموں وکشمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لئے رشوت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے اَفسروں پر زوردیا کہ وہ رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کے ساتھ کام کریں۔بنیادی ڈھانچہ بی پلس 6منزلوں پر مشتمل ہے جس میں پارکنگ ائیریا ، پولیس سٹیشن سینٹرل ، پراسکیوشن سٹاف اور دیگر متعلقہ دفاتر شامل ہیں جو بیورو کے کام کاج کے لئے مناسب جگہ فراہم کرے گا۔