سرینگر//پولیس لائنزسرینگر سے منسلک ہونے کے ایک دن بعد سابق ایس ایچ او نشاط کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔اس معاملے میں پہلے ہی ایک ہیڈ کانسٹیبل کی معطلی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ پیرکو حکام نے بتایا کہ پولیس تھانہ نشاطہ میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے ٹیولپ گارڈن سے وابستہ ایک شخص سے مبینہ طور پر رشوت کے طور پر رقم طلب کی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ الزامات کی ابتدائی تحقیقات کو اب باقاعدہ محکمانہ انکوائری میں تبدیل کر دیا گیا ہے،اوران دونوں یعنی سابق ایس ایچ او اورہیڈکانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ باقاعدہ محکمانہ انکوائری سے صورتحال سامنے آئے گی۔