یواین آئی
مانچسٹر/نائب کپتان رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا وریندر سہواگ کا ہندوستانی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ پنت یہاں اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بدھ کو 37 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا لگایا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے چھکوں کی تعداد 47 میچوں میں 89 تک پہنچا دی۔ سہواگ کے نام 104 میچوں میں 91 چھکوں کا ہندوستانی ریکارڈ ہے ۔ پنت کے پاس اس ریکارڈ کو توڑنے کا موقع ہے جب وہ دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے نام ہے جنہوں نے 114 میچوں میں 133 چھکے لگائے ہیں۔ پنت اس وقت سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں دنیا میں نویں نمبر پر ہیں۔ وہ سابق ٹیسٹ کپتان روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں جن کے نام 67 میچوں میں 88 چھکے ہیں۔