Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

رسول ِرحمت ؐ۔ معلم ِ اعظم ،محسن ِ انسانیت

Mir Ajaz
Last updated: October 7, 2022 1:02 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

ڈاکٹر عامرعبداللہ

امام الاولین والآخرین، سید الانبیاء و المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنی نوع انسان کی رشد و ہدایت کے لیے ایک ایسے دور میں مبعوث فرمایا گیا جب انسانیت کی قدریں بدل چکی تھیں، لوگوں میں اچھائی اور برائی کی تمیز مٹتی جارہی تھی۔ قوم کائنات کی سب سے اٹل حقیقت یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت سے یکسر بیگانہ و لاتعلق ہوچکی تھی۔ اخلاقی اقدار، ضمیر کی آزادی، عدل و انصاف، اخوت و مساوات وغیرہ نہ صرف مفقود تھے، بلکہ اُنہیں حاصل کرنے کا کوئی شعور بھی بیدار نہ تھا۔
ضرورت تھی ایسے نظامِ زندگی کی جس میں لوگوں کے معاملاتِ باہمی میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہو، جو مالک و مملوک اور آجر و اجیر کے تعلقات کو نظم و ضبط کا پابند بنا سکے، یہاں تک کہ حقدار کو اپنا حق لینے کے لیے کسی کی خوشامد نہ کرنی پڑے، ضرورت تھی ایسے معاشرے کی جس میں عزت و شرافت کا معیار، دولت کے بجائے اخلاقی اقدار اور کردار کی بلندی ہو۔ ایسے دور میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر احسان عظیم کرتے ہوئے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمایا کہ دعوت دیجیے اس انسانیت کو جو جہالت کے اندھیروں میں بھٹک رہا ہے اور اپنے آپ کو ایسے عذاب میں مبتلا کررہا ہے جو اس کی دنیا و آخرت کو بگاڑ کر خسارے کی طرف لے جارہے ہیں۔ یہ ایسی بھلائی کی طرف دعوت تھی جو انسان کو انسان کی بندگی سے نجات دلائے، جو انسانی برادری کے قیام اور اس کی تاسیس میں ممد ومعاون ہو، جس کا رنگ، نسل اور نسبتی تفاخر میں کوئی دخل نہ ہو، جس میں انسان کی فضیلت اور عزوشرف کا معیار صرف تقویٰ ہو۔
نبی کریمؐ مکہ میں پیدا ہوئے، وہیں پلے بڑھے، آپؐ کی نبوت سے قبل کی چالیس سالہ زندگی سے مکہ کا ہر شخص واقف تھا، آپؐ نے نہ کسی درس گاہ سے تعلیم حاصل کی، نہ کوئی ایسی صحبت ملی کہ جس کی وجہ سے آپؐ کو وہ علوم حاصل ہوتے جس کے چشمے یکایک نبوت کے بعد آپؐ کی زبانِ مبارک سے جاری ہوئے، مشرکوں کے لیے حیران کن تھا آپ شرک سے دور رہے، آپؐ کی چالیس سالہ زندگی کو دیکھ کر قریش کو اس قدر علم تو ضرور ہوچکا تھا کہ آپؐ کی طبیعت جھوٹ، فریب، بدعہدی اور اس قبیل کی تمام گراوٹوں سے پاک ہے، اسی لیے تو بڑے چھوٹے سب ہی آپؐ کو صادق و امین کہہ کر پکارتے تھے۔
آپؐ کی پوری زندگی بذاتِ خود ایک عظیم معجزہ ہے۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ دنیا کا کوئی پیغمبر یا بانی مذہب ایسا نہیں ہے کہ جس کی اخلاقی زندگی کا ہر ہر پہلو ہمارے سامنے اس طرح بے نقاب ہو کہ گویا وہ خود ہمارے سامنے موجود ہے۔ صرف معلم اعظم اور محسنِ انسانیتؐ کی حیاتِ طیبہ ہی وہ خاص انفرادیت رکھتی ہے کہ اس کا ایک ایک پہلو دنیا میں محفوظ اور اپنی اصل میں سب کے سامنے ہے۔
مشہور دانشور باسورتھ اسمتھ نے لکھا ہے کہ سیرت محمدیؐ پورے دن کی روشنی ہے جس میں محمد ؐ کی زندگی کا ہر پہلو روزِ روشن کی طرح نمایاں ہے۔ (سیرتِ محمدؐ) آپؐ کا خود یہ حکم تھا کہ میرے ہر قول اور عمل کو ایک سے دوسرے تک پہنچاؤ، محرمانِ راز کو اجازت تھی کہ جو مجھے خلوت میں کرتے دیکھو اس کو جلوت میں برملا بیان کردو، جو حجرے میں کہتے سنو ،اُس کو چھتوں پر چڑھ کر پکارو، فرمایا! حاضر، غائب تک میری بات پہنچادیا کرے۔
اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو باطنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ظاہری حسن و جمال سے بھی خوب نوازا تھا، یہی نہیں بلکہ سیدنا آدمؑ سے سیدنا عیسیٰ ابن مریمؑ تک تمام انبیاء و رُسل کی تمام تر ظاہری و باطنی خوبیاں اکیلے مصطفیٰؐ میں جمع تھیں۔سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ آپؐ کا چہرہ آفتاب و مہتاب جیسا تھا۔ (صحیح مسلم) روح الامین حضرت جبرائیلؑ نے فرمایا کہ میں تمام مشارق و مغارب میں پھرا ، لیکن میں نے نبی اکرم ؐ سے زیادہ کوئی شخص حسین و جمیل نہیں دیکھا۔ دربارِ نبوت کے عظیم نعت خواں سیدنا حسان بن ثابتؓ نے بجا فرمایا ہے :(ترجمہ) آپ ؐ سا حسین کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور آپؐ کا سا جمیل کسی ماں نے نہیں جنا۔ آپؐ ہر عیب سے اس طرح پاک صاف پیدا کیے گئے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے گویا آپؐ خالق سے کہتے چلے گئے کہ مجھے ایسا بناتا جا اور وہ بناتا چلا گیا۔
عام طور پر نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت بیان کرتے ہوئے محض آپؐ کے حسن و جمال کا تذکرہ کافی سمجھ لیا جاتا ہے۔ نعتیہ شاعری میں بھی اندازِ تبسم، ابروئے چشم اور گیسوئوں ہی کو موضوع داد سخن بنایا گیا ہے، گویا دوسرے لفظوں میں سارا ذکر نبیؐ کی اُس حیثیت کا کیا جارہا ہے جو محمدؐ بن عبداللہ کی ہے۔ محمد رسول اللہؐ کی حیثیت سے آپؐ نے دنیا کو امن و آشتی کا جو چلن دیا، اپنے عمل سے انسانی حقوق کا جو چارٹر عطا کیا اور اپنی 23 سالہ نبوت کی زندگی میں جو اُسوئہ حسنہ چھوڑا، اکثر اُسے اس طرح بیان نہیں کیا جاتا کہ وہ موجودہ حالات میں ہمارے لیے انقلاب آفریں ثابت ہو، یہی وجہ ہے کہ اس قدر عظیم الشان پیغمبر ؐ کے عظیم اُمتی ہونے کے باوجود ہم مختلف اور عجیب قسم کے احساس کمتری میں مبتلا ہیں، تمدن، وضع قطع اور معاشرتی رکھ رکھاؤ سے ہم کسی بھی طرح محمدی معلوم نہیں ہوتے۔ ہمیں جان لینا چاہیے کہ محض عشق مصطفیٰؐ کے دعوے کرلینے سے ہمارا ایمان کامل نہیں ہوتا کہ اطاعت و تابعداری کے بغیر محبت معتبر نہیں کہلائے گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری زندگی اسلام کے غلبے و فروغ کی کوششوں سے لبریز ہے، یہی وہ مقصد اولین تھا کہ جس کی تکمیل کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمایا گیا ’’اللہ وہ ذات ہے کہ جس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ،تا کہ یہ اُسے تمام ادیان پر ظاہر و غالب کردے‘‘۔ (القرآن)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

کالممضامین

کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ

July 4, 2025
کالممضامین

ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ

July 4, 2025
کالممضامین

رفیق مسعودی کا شعری مجموعہ’’بے پے تلاش‘‘ ادبی تبصرہ

July 4, 2025
کالممضامین

نوجوانوں میں خاموشی کا چلن کیوں؟ غور طلب

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?