Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

رسوائی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 13, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
"ارے،ارے،ارے، کہاں جا رہے ہو، تمہیں پتا نہیں باہر پولیس ہے اور گھر سے باہر نکلنا منع ہے۔ اگر پولیس نے دیکھا تو مار مار کر ہڈیاں توڑ ڈالیں گے۔ایک تو غریبی نے ہمارا چین و سکون چھین لیا ہے اور اوپر سے  اب اس نئی آفت نے پریشان کررکھا ہے۔"  چھوٹے بیٹے عامر کے قدم گھر سے باہر کی جانب بڑھتےہی شرافت بہن نےہانک لگائی۔ 
یہ سنتے ہی عامر اُداس ہو کر کمرے میں واپس چلا گیا اورزانوں پر سررکھ کر رونے لگا۔ 
پھرکچھ دیر تک اپنی قسمت کو کوستا ہوا بھوک سے نڈھال ہوکر ماں سے کہا:
"مجھے کھانا دو…ماں۔۔۔بہت بھوک لگی ہے۔"
شرافت بہن یہ سن کرآہ بھرتے ہوئے بولی:
"کہاں سے لاؤں گی میں کھانا۔ تیرے ابو تو پچھلے دس دنوں سے گھر پر ہی ہیں۔جو کچھ بھی تھا وہ سب گزشتہ دس دنوں میں ختم ہوا۔ اللہ ہمارےحال پر رحم کرے ۔"
لاک ڈاؤن کا دم گُھٹانے والا سلسلہ جاری تھا۔کئی دوسرے لوگوں کی طرح  عامر کے ابو بھی کام پر نہ نہیں جاسکتے تھے اور گھر میں جتنا بھی راشن موجود تھا وہ ختم ہوچکا تھا۔اب انہیں بھوکا رہنے کی جیسے عادت سی ہوگئی تھی لیکن کب تک بھوک آخر بھوک ہے۔ 
اگلی صبح تین چار بندے ان کے گھرپر آئے۔ ان کے ہاتھوں میں کھانے پینے کی چیزیں دیکھ کر سبھی گھر والے خوش ہوئے اورعامر کچھ زیادہ ہی خوش ہوا کیونکہ وہ رات کو بھوکا ہی سو گیا تھا۔ ان لوگوں نے عامر کے ابو کو چاول، آٹا، نمک، تیل، چائے، کھانڈ وغیرہ فراہم کیا اور تصویر اُتار کرچلے گئے۔
      شرافت بہن خوش ہوکر یہ سب چیزیں کچن میں لے کر چلی گئی۔کھانا پکا کرسب سے پہلے اپنے شوہر اور عامر کو کھلایا۔ااور اس طرح کئی دنوں کے بعد ان لوگوں نےپیٹ بھر کر کھانا کھایا ۔ اللہ کا شکر ادا کیا اور خوش ہوکران لوگوں کو دعائیں بھی دیں۔
 اگلی صبح ان کی یہ خوشی اس وقت غم میں تبدیل ہوئی جب چاول، آٹا، نمک، تیل، چائے، کھانڈ وغیرہ سامان کے ساتھ خود کی تصویر اور ان لوگوں کی تصویر اخبار میں چھپی دیکھی۔یہ دیکھ کران کا دم گھٹنے لگا اور ہاتھ پھیلا کر دُعا کرنے لگے:
اے الله۔۔۔تمہاری دی ہوئی مفلسی اور بھوک منظور تھی۔۔۔لیکن یہ ذلت اور رسوائی۔۔۔۔۔؟
���
منیگام گاندربل کشمیر
موبائل نمبر؛6006240089

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ساوجیاں کے دریا میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل
پیر پنچال
کشمیر میں فٹبال کا جنون، کشمیر سپر لیگ نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا
تازہ ترین
ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?