Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

Towseef
Last updated: July 16, 2025 10:35 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

احمد وکیل علیمی

اختلاط مرد و زن کاغیر مسلموں سے مستعار لی گئی رسم و رواج آج مسلمانوں کی تہذیب و رواج کا ایک اٹوٹ حصّہ بن چکا ہے ۔ہماری معاشرت کے ایک بڑے طبقے نے اسلامی تہذیب اور اس کے احکام و آداب کو نظر انداز کرکے غیر مسلمانوں کے اطوار و چلن کو اختیار کرنا زندگی کا معیار سمجھ لیا ہے۔ہماری روز مرہ زندگی کا غم انگیز پہلو یہ ہے کہ شرعاًو ادباً کی اب کوئی جگہ نہیں رہ گئی ہے۔شریعت عورت کو وقار اور حیا کی مورت بنے رہنے پر مُصرہے۔شریعت چاہتی ہے کہ عورت کو زندگی میں عزّت ووقار کا مقام ملے۔اس کے ناموس کی حفاظت ہو اور اس کو زیادتی و استحصال سے بچایا جائے۔اس مقصد سے اسلام کی نجات دہندہ تحریک نے مرد و عورت کو حیا کی تعلیم اور ’ غض بصر‘(نگاہیں جھُکانا) کی تاکید کے ساتھ تیسرا اہتمام یہ کیا ہے کہ اجنبی مرد و عورت ایک دوسرے سے فاصلے کے ساتھ رہیں۔غور طلب یہ بھی ہے کہ اسلام نے عورت کے لیے ضروری نہیں کیا کہ وہ ہر وقت گھر کی چار دیواری کے اندر بند رہے۔ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ اپنے گھر ، خاندان ، اسی طرح اپنے کاروبار ، سماجی ، علمی ، تحریکی اور دعوتی ذمہ داریوں کو پوری دلچسپی اور سرگرمی کے ساتھ ادا کرسکتی ہے، بلکہ عورتوں کولازماًادا کرنا چاہیے۔اس مہم میں ان کا گھر سے باہر بھی نکلنا ہوگا اور ضرورت کے مطابق اجنبی مردوں سے بھی اس کا واسطہ ہوگا۔پردے اور حیا کی تعلیم کے ساتھ اس طرح کی صورت ِ حال میں اسلام چاہتا ہے کہ عورت کا اجنبی مرد وں سے واسطہ بہ قدر ِ ضرورت مختصر سے مختصر اور محدود اور بالکل اتفاقیہ اور چلتے پھرتے ہو۔ مخلوط تعلیم ، مخلوط دفتر ، مخلوط ملازمت اور مخلوط کاروبار کا اس کے یہاں کوئی تصور نہیں ہے، جس کے نتیجے میں اجنبی مردوں اور عورتوں کا ایک ساتھ لگاتار اور مستقل ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہو۔ جیسا کہ اس وقت کا رواج ہے اور اسے آج کے معاشرے میں روشن خیالی اور ترقّی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔مسلمان کے اندر بھی یہ مرض اسی طرح عام ہوتا جارہاہے اور دن بہ دن اس کے سلسلے میں ان کی حِس کمزور سے کم زور تر ہوتی جارہی ہے۔معاصر دنیا کے مخلوط معاشرے کا فیشن تو یہ ہے کہ عورت گھر سے باہر پوری تڑک بھڑک ، چمکیلے لباس ، گہرے میک اپ اور طرح طرح کے پاؤڈر اور سینٹ و خوشبو لگا کر نکلتی ہے ، جس سے بسا اوقات مسلمان معاشرے کی خواتین کا استثنا ء نہیں ہوتا ہے۔ لیکن اسلام کی نجات دہندہ تحریک کی احتیاط کا عالم ہے کہ نماز کے لیے مسجد جاتے ہوئے بھی عورت کوتاکید کی جاتی ہے کہ وہ سادہ اور بوسیدہ لباس میں نکلے اور خوشبو اور عطر سے مکمل طور پر پرہیز کرے۔جس سے کہ اجنبی مرد وں کی اس طرف توجہ ہونے کا کم سے کم امکان رہے۔غور طلب ہے کہ مسجد میں بھی خوشبو دار کوئی چیز لگاکر جانے سے منع کیا گیا ہے تو پھر کسی مجلس میں خوشبو لگا کرجانا اور اپنی موجودگی کا احساس دلاکر مردوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بات سمجھ میں آتی ہے۔جب سے مخلوط کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے ، عورتوں کی سجاوٹ اور نمائش کو فروغ حاصل ہوا ہے۔فلموں اور غیر مسلموں کی تہذیب کو ہم بھی اپنے یہاں لانے کا ماحول بنانے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔اب تو شادی کی تقریبات میں مرد و عورت کی مخلوط ملاقات عام سی بات ہوگئی ہے۔ ہم اس کوجائز سمجھنے لگے ہیں ۔ اس قسم کی مجلس کے خلاف نہ عصری تعلیم والے نہ ہی مذہبی تعلیم کے علمبردار اس کی اصلاح پر زور دیتے ہیں ۔ نتیجہ کے طور پریہ ماحول اب خوب پھلنے پھولنے لگا ہے۔نظّارگی کو ابلیسیت خوب تاک رہی ہے۔بہت کم ایسی مجلسیں دیکھنے کو ملتی ہیں جہاں پردے کا خیال کرکے عورتوں کی الگ اور مردوں کی الگ نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔سوچئے کہ عورت اور مرد کے اختلاط کا جب اتنی سختی سے نوٹس لیا گیا ہے تو ہم شادی کے موقعہ سے لڑکوں کے جسم و اعضاء پر ہلدی لگانے ہماری بعض مسلمان عورتیں بڑے شوق سے لڑکے والوں کے گھر پہنچتی ہیں۔لیکن فی زمانہ جہاں جہیز نہ لینے کی کچھ روایات جنم لے رہی ہیں ، وہیں اب با شعور اور اللہ کے احکام کو سمجھنے والے لڑکے بھی از خود غیر محرم عورتوں سے ہلدی نہ لگوانے پر سختی سے کاربند ہیں۔

عورت کے نزدیک مرد کا ہونا ہی فتنے کا سبب ہے۔ اختلاط کے اسی فتنے سے بچنے کے لیے اسلام کی نجات دہندہ تحریک میں عورت کے تنہا سفر کی ممانعت ہے۔ سفر کی نیت سے عورت گھر کے باہر قدم اسی صورت میں رکھ سکتی ہے جب کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ ہو یا اس کی عدم موجودگی میں اس کا باپ ، بیٹا اور بھائی یا اس جیسا اس کا دوسرا محرم رشتہ دار ہو۔ عورت کے لیے تنہا سفر کی یہ ممانعت مطلق ہے اور اس میں حج اور غیر حج کا کوئی امتیاز نہیں ہے۔

حکمت و دانائی یہی کہتی ہے کہ ہم عورتوں ، مردوں کے اختلاط پر قدغن لگاتے رہیں۔ورنہ آنے والے دنوں میں زندگی اجیرن ہوتی جائے گی، ایسی خانگی زندگی افراط و تفریط کا شکار ہوکر طلاق کے دہانے پر پہنچتی ہے۔لیکن کوئی اجتماعی کام اسی وقت صحیح طور پر انجام پاتا ہے جب کہ اس سے متعلق تمام لوگ اپنے حصے کا کام ٹھیک ٹھیک انجام دے رہے ہوں۔تقریبات میں عورتوں کے اختلاط کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اجتماعی کام ہمیشہ مشترک ذمہ داری پر ہوتا ہے۔ اگر ہر ایک اپنی انفرادی ذمہ داری کو ٹھیک ٹھیک ادا کر رہا ہو تو گاڑی کامیابی کے ساتھ چلتی رہے گی ۔ اگر ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنے حصے کا کام کرنے میں کوتاہی کی تو وہیں گاڑی تھپ ہوجائے گی ۔ کیوں کہ کوئی شخص دوسرے کے حصے کا کام نہیں کر سکتا۔
رابطہ۔ 9330126756

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالممضامین

رسوم کی زنجیروں میں جکڑا نکاح | شادی کو نمائش سے نکال کر عبادت بنائیں پُکار

July 16, 2025
کالممضامین

! عالمی حدت اور ہماری غفلت | ہوا، زمین اور پانی کو ہم نے زہر بنا دیا گلوبل وارمنگ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?