پیغام دے گئے ہیں ہمیں رحمتِ عالمؐ
چُھوٹے نہ ہاتھوں سے کبھی توحید کا پرچم
ناکام و نامُراد سب ابلیس کی چالیں
پیوستہ دل میں ہو اگر ایماں تمہیں محکم
اُس رب کی مُعرفت کا جسے جام ہو حاصل
ہر سو نوازا جائے گا انوار سے پیہم
ہو دل میں جس کے جاگزیں اک نعمتِ تقویٰ
دربارِ الٰہی میں وہ انساں ہے مُعظّم
باتوں میں اُجالا ہوجسکے، دل میں اندھیرا
وہ روح شب و روز رہے درہم و برہم
طُفیل شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛9596416377