سرینگر/غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق ٹریبونل ،دلی نے محمد یاسین ملک کی سربراہی والی لبریشن فرنٹ کے نام وجہ بتائو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کو موقع دیا ہے کہ وہ اس کوغیر قانونی قرار دئے جانے کے فیصلے پر اعتراض پیش کرے۔
رجسٹرار انسدادغیر قانونی سرگرمیوں کے ٹریبونل،دلی کی طرف سے لبریشن فرنٹ کے نام جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ضوابط کے تحت تیس دن کے اندر اپنے آپ کو غیر قانونی قرار نہ دئے جانے کے حق میں اعتراض پیش کرے۔
ٹریبونل نے لبریشن فرنٹ کو بتایا ہے کہ وہ اگلی شنوائی سے قبل ٹریبونل کے کمرہ نمبر104،پہلی منزل، اے بلاک دلی ہائی کورٹ میں بیان حلفی پیش کرکے
کسی با اختیار فرد کے ذریعے 30مئی کو ٹریبونل کے کمرہ نمبر26،ایکسٹنشن بلاک، دلی ہائی کورٹ کے سامنے حاضری یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے لبریشن فرنٹ کو ماہ مارچ کے اختتامی ہفتے کے دوران غیر قانونی قرار دیا تھا۔