رتنی پورہ مبینہ دست درازی واقعہ ,ملوث بنک ملازم ملازمت سے برخواست

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// پلوامہ میں گذشتہ روز ایک لڑکی کی موت میں مبینہ طور ملوث ہونے کے تناظر میں جے کے بنک نے آج اپنے ایک ملازم اعجاز احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے ۔وہ بزنس یونٹ رتنی پورہ پلوامہ میںتعینات تھے۔اپنی ادارہ جاتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی نظم شکنی کا خطرہ بھانپتے ہوئے بنک نے اس کیس میں عزت نفس اور زندگی کا معاملہ درپیش ہونے کے ناطے یہ سخت ظابطے کی کارروائی کی ۔صارفین کے ساتھ رشتہ بنک کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے اور ہمارے معزز کھاتہ داروں کی عزت نفس کے حوالے سے کسی بھی قسم کے سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کااظہار چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ادارہ ہمار فخر ہء۔اس کو بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں اور ایک لمحہ میں اسے ختم کیا جاسکتا ہے ۔اس حادثے نے ہمارے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے کیونکہ ہمارے ملازمین عمومی طور اور ہمارا ادارہ خصوصی طور اعتماد اور عقیدت کا منبع ہے ۔چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار اس افسو س ناک واقعے کے حوالے سے اپنے دکھ اور رنج ظاہر کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملازمین کے اجتماعی و انفرادی سطح کی ڈیوٹی ہے کہ وہ بنک کی صاف و شفاف تصویر کی حفاظت کریں ۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی طرز عمل کو رپورٹ کیا جانا چاہئے چاہے وہ چھوٹے سے چھوٹے قسم کا بھی ہو،اس بارے میں رپورٹ کرکے اس حوالے سے سخت ایکشن لی جائے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *