آسان ہے گر تم یہ سمجھ جائو بات
ہر گز بھی نہیں کھائو گے دشمن سے مات
اس ذات سے وابسطہ کر اُمیدیں سب
جو رات کو کرتی ہے دن، دن کو رات
عالم جو ہیں ان سب پر احسانِ رب
رہبر بھیجے پڑی ضرورت جب جب
پر آقاؐ کی خاص ہے کتنی آمد بھی
اُن ؐکی رحمت کے سائے میں شامل سب
چِھن جائے گا سر سے تیرے امبر دیکھ
سولی پر لٹکائیں گے تو دے سر دیکھ
سچ کہنا دشوارہے کتنا !!!جانے گا
اس رہ پر چل کر تو بھی کھا ٹھوکر دیکھ
عارضؔ ارشاد
سرینگر، کشمیر
موبائل نمبر؛7006003386