لندن/ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کی معطلی پر آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ربادا نے جاری لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی روز بین اسٹوکس کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے بدزبانی کی تھی، ان کے الفاظ اسٹمپ مائیک کی وجہ سے صاف سنے گئے تھے، اس لیے انھیں میچ ریفری نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔مجموعی پوائنٹس 4 ہونے کی وجہ سے انھیں آٹومیٹک طور پر اگلے میچ سے معطل ہونے کی سزا ہوچکی۔ اسمتھ نے کہا کہ ایسے متنازع قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔