سرینگر// امیرا کدل میں کل شام اس وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی جب یہاں ایک راہ گیرنے امیرا کدل پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی ۔اس موقعہ پر امیرا کدل پل پر موجود لوگوں خاص کر خواتین کی چیخ و پکار سنی گئی ۔عین شاہدین کے مطابق یہاں موجود ایک نوجوان نے دریا کے پانیوں میں ڈوب رہے شخص کو بچانے کیلئے جہلم میں چھلانگ لگائی تاہم وہ ناکام ہوا ۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ میں جاکر بچاﺅ کارروائی شروع کی جو شام دیر گئے تک جاری تھی ۔