سرینگر//ٹریفک پولیس نے ہفتے کو سیوک ایکشن پروگرام کے تحت تحفظ کی آگاہی کیلئے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا ۔ ریلی کو ڈی آئی جی ٹریفک غلام حسن بٹ، پولیس والفیر ایسوسی ایشن کی نمائندہ پلوی جلین، جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نیگرو، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرگن شکلااور ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر اعجاز احمد بٹ نے جھنڈا دیکھا کر روانہ کیا ۔ٹریفک پولیس کی طرف سے منعقد کی گئی اس ریلی میں سرینگر کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 350بچوں نے حصہ لیا۔ سائیکل سواروں کی ایک بڑی ریلی ٹریفک پولیس آفس سے شروع ہوکر بلوارڈ،ہوٹل للت پیلس، گپکار، ٹی آر سی سے ہوتے ہوئے ٹریفک پولیس سرینگر سٹی کے دفتر پر اختتام پزیر ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نیگرو نے ان کوششوں کی سرہانہ کی جن میں نوجوانوں کی حفاظت، سڑک پر چلنے والے راہگیروں اور ان تمام اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جو نوجوانوں کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔ڈی آئی جی (سی کے آر) غلام حسن بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سواروں کی حفاظت سب سے بڑی تشویش ہے اور وقت کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی طرف سے سامنے آکر سڑک پر حفاظت کی آگاہی کے پروگرام میں حصہ لینے کی بھی سرہانہ کی ہے۔ انہوں نے سڑک حادثات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹریفک ایسے حادثات کو کم کرنے کی کوشش میں لگا ہے ۔ غلام حسن بٹ نے کہا کہ سائکلنگ خود کو تندرست رکھنے کا بہترین ذرےعے ہے ۔ پولیس واﺅز ولفئیر ایسوسی ایشن کی نمائندہ ڈاکٹر پلوی نے محکمہ ٹریفک کی کوششوں کی سرہانہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ محکمہ ٹریفک ایسے جانکاری مہم کے پروگراموں کا انعقاد متواتر طور پر کرتا رہے گا۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ایسی کوششوںکو جاری رکھنے کی حمایت رکھیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی نے تمام شرکاری ا سکولوں ، والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ریلی کو ممکن بنانے میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں میں نوجوانوں کی شمولیت اتہائی اہم بن جاتی ہے۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی اس کوشش میں جموں و کشمیر بینک، پولیس والفیر ایسوسی ایشن، فائرفکس، کے آر ایس ایف، ہنڈائی، ہونڈا، حمالین موٹرس اور وی مارٹ نے اہم رول ادا کیا۔