یہ عذاب تُم پہ کیسا مُجھے آج تو بتا دے
تیرے روز و شب ہیں کیسے ذرا آج تو دِکھادے
تیری جُستجو ہے گر یہ کہ عذاب ٹل کے جائے
تو خُدا کے در پہ آکے ذرا اپنا سر جُھکا دے
کبھی چھو نہ پاسکیںگی تُجھے اَن سُنی بلائیں
دل آشنائے احمد ؐ صبح و مسا کر ادے
تُجھے راحت و سُکوں کی مل جائیں گی بہاریں
یہ نحیف رشتہ رب سے مضبوط تر بنادے
تیرے دل کی یہ دُعائیں کبھی رد نہ ہوسکیں گی
اخلاص و عا جزی سے ذرا ہاتھ تو اُٹھادے
تو سہم گیا ہے کیونکر، تُجھے خوف ہے یہ کیسا
شب غم میں روحِ مجروح کو قرآن تو سنادے
کوئی بچ نہیں سکا ہے، کوئی بچ نہیں سکے گا
مانگ اپنے رب سے آجا ، مولا مُجھے بچادے
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653